10:20 pm
بلیو ورلڈسٹی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر چئیرمین نیب نے ایکشن لینے کا حکم دے ڈالا

بلیو ورلڈسٹی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر چئیرمین نیب نے ایکشن لینے کا حکم دے ڈالا

10:20 pm


اسلام آباد (رپورٹ۔۔۔سیف اعوان)ارطغرل غازی کے نام پر اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی بلیو ورلڈ ہائوسنگ سوسائٹی کے پاس ارطغرل تو نہ آئےلیکن نیب کا نوٹس آگیا۔ آج سے چند ماہ قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک پرائیویٹ ہائوسنگ سکیم بلیو ورلڈسٹی نے اپنی تشہیری مہم کے دوران بتایا کہ ترک ٹی وی سیریل اطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے اینگن التان دزیاتان اس سوسائٹی کےساتھ ایک معاہدہ کرچکے ہیں۔جس کے تحت وہ جلد ہی پاکستان آکر بلیو ورلڈ سٹی کا دورہ کریں گے اور وہ یہاں استنبول کی بلیو ماسک کی طرز پر تعمیر کی گئی ایک مسجد کا افتتاح کریں گے۔ تاہم  اگلے ہی دن  پاکستان کے کئی معروف خبررساں اداروں نے 
اس اشتہاری مہم اور اس اینگن التان کے مبینہ دورےکے حوالے سے کچھ اہم انکشافات کیے۔ بتایاگیا کہ اینگن التان دزیاتان بلیو ورلڈ سٹی کے ساتھ اپنا معاہدہ غیر اعلانیہ طور پرمنسوخ کرچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترک ایجنسیوں نے اس ہائوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے اپنی وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کی ہے کہ قانونی اعتبار سے اس ہائوسنگ سوسائٹی کی شہرت کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے۔ چنانچہ ترک وزارت داخلہ نے اینگن التان کو پاکستان میں اپنی ساکھ اور دونوں ملکوں کے تعلقات کے پیش نظر اس سوسائٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کاروباری شراکت کے حوالے سے اپنے معاہدے اور فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایات جاری کیں۔ جس کے بعد اینگن التان نے اس معاہدے کو منسوخ کردیا۔رپورٹ میں انھی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا کہ آر ڈی اے یعنی راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سوسائٹی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔لیکن سوسائٹی انتظامیہ پنے اس دعوے پر کہ اینگن التان بلیو ورلڈ سٹی آئیں گے ڈٹے رہنے کے ساتھ ساتھ اپنا اشتہار بھی سوشل میڈیا پر چلائے رکھا ۔ لیکن 29اکتوبر کو قومی احتساب بیورو یعنی نیب نے اس سوسائٹی کے حوالے سے جاری کی گئی اپنی پریس ریلیز میں ہم پاکستانی کی رپورٹ پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سےچئیرمین نیب چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک درخواست لکھی گئی جس میں بتایا گیا کہ بلیو ورلڈسٹی نے اربوں روپے کی بے نامی زمین کے اوپر غیرقانونی طور پر سوسائٹی تعمیرکرکے لوگوں کو پلاٹ بیچناشروع کردیے ہیں۔جبکہ سوسائٹی کے پاس آر ڈی اے کا این او سی ہے اور نہ ہی لے آئوٹ پلان۔درخواست میں یہ بھی موقف اپنایاگیا کہ پاکستان میں اطغرل غازی کی مقبولیت اور پذیرائی کو کیش کرنے کےلئے اشتہاری مہم میں ان کا نام استعمال کرکے لوگوں کا دھوکا دیتے ہوئے اربوں روپے کے پلاٹ فروخت کیے گئے ۔اس درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طورپر کارروائی کرکے لوگوں کی لوٹی ہوئی اربوں روپے کی رقوم انھیں واپس دلوائی جائیں ۔ساتھ ہی ساتھ چئیرمین نیب نےعوام الناس سے بھی اپیل کی کہ سرمایہ کاری سے پہلے یہ جانچ پڑتال ضرور کرلیں کہ سوسائٹی کے پاس این اوسی یا لے آئوٹ پلان موجود ہے یا نہیں۔ اگر یہ قانونی دستاویزات کسی بھی ہائوسنگ سوسائٹی کے پاس موجود نہیں ہیں تو ایسی جگہوں پر ہر گز پیسہ مت لگائیں ۔ نیب کے نوٹس کےبعد اس ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات ، انتہائی طاقتو ر لوگوں کی گرفتاریوں اور بھاری رقوم کی ریکوری کے امکانات ہیں۔لیکن اس سارے عرصے میں ارطغرل غازی جیسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کے اس ہائوسنگ سوسائٹی کے ساتھ کاروباری معاہدے کا اشتہار چلتے رہنے سے پاکستانی عوام میں اس سوسائٹی کی مقبولیت کس حد تک بڑھ گئی ہوگی۔ اس سوسائٹی پر بڑے بڑےسرمایہ کاروں کی توجہ کیسے مرکوز ہوگئی ہو گی اور سوسائٹی انتظامیہ نے اینگن التان دزیاتان کا نام استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں اور ہزاروں کنال زمین کتنی برق رفتاری سے بیچ ڈالی ہوگی ۔ شاید کوئی عام آدمی اس کا اندازہ بھی نہیں کرسکتا۔ اور رہا یہ سوال کہ اطغرل غازی بلیو ورلڈسٹی کیوں نہیں آئے۔ تو اس کا کوئی بھی جواب سوسائٹی انتظامیہ کے پاس نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں سونپ دیں

وزیراعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں سونپ دیں

نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

 طوبیٰ سے طلاق کے دعوے کے بعد عامر لیاقت بھی بول پڑے

طوبیٰ سے طلاق کے دعوے کے بعد عامر لیاقت بھی بول پڑے

کورونا کا شکار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور انتقال کرگئے

کورونا کا شکار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور انتقال کرگئے

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

 رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

 عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ