04:16 pm
پشاور میٹرو بس سروس کا سفری کارڈ مہنگا کردیا گیا

پشاور میٹرو بس سروس کا سفری کارڈ مہنگا کردیا گیا

04:16 pm


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاگت میں اربوں روپے کے اضافے ، تاخیر سے شروعات اور کئی طرح کے حادثات اور تکنیکی خرابیوں کے بعد خدا خد ا کر کے پشاور میٹرو بس سروس چل تو پڑی ہے لیکن اب اس میں سوار ہونے کی خواہش رکھنے والوں کےلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے۔ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بس کے سفری کارڈ کی قیمت 100 سے بڑھا کر 250 روپے کر دی گئی ہے تاہم سفری کارڈ کے 100 روپے بیلنس میں کوئی ردوبدل نہیں 
کیا گیا۔ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق بی آر ٹی سروس کے آغاز پر 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد سفری کارڈ مفت تقسیم کیے گئے تھے لیکن کارڈ کی قیمت 100 روپے رکھی گئی تھی جو بیلنس کی صورت میں صارفین کو فراہم کیا جا رہا تھا۔خیال رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جو کئی تاریخوں کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا تھا