01:33 pm
پاکستان میں کورونا کیسز بے انتہا پھیلتے ہی تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند ہو رہے ہیں ؟ بچوں ، اساتذہ اور والدین کیلئے اہم خبر

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کورونا کی وجہ سے اموات کا سلسلہ بھی بڑھ گیا ہے۔کئی تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز سامنے آنے پر بند کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں انہیں سیل 
کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں رینڈم ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں زیادہ ضروری ہیں۔وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ مارکیٹس اور ریسٹورانٹس میں ایس او پیز کی زیادہ خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ سماجی تقریبات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب کے وزیر تعلیمی ادارے بند نہیں کرنا چاہئیے۔ مراد راس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اسکول بند نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آئن لائن ایجوکیشن سے مطمئن نہیں ہیں۔آن لائن ایجوکیشن میں طلبا اساتذہ پر توجہ نہیں دیتے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وباء کی وجہ سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار55 ہوچکی ہے ، جب کہ ملک میں‌ اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 3 لاکھ49 ہزار992 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے اس وقت فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار88 ہے ، صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ8 ہزار221 ہوچکی ہے ، جہاں اب تک2 ہزار438 افراد انتقال بھی کرچکے ہیں ، صوبہ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں1لاکھ 72ہزار72 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 704 افراد چل بسے۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل