09:53 am
ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی محمودجان فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار

ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی محمودجان فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار

09:53 am

پشاور (ویب ڈیسک)ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی محمودجان فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکارہو گئے،تمام افراد نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی محمودجان کورونا وائرس کا شکارہو گئے،ڈپٹی سپیکر کی اہلیہ اور بیٹے کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آگیا،کورونا سے متاثرہ
تمام افراد گھر پر قرنطینہ ہو گئے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 24 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے،جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7ہزار109 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہوگئی،جبکہ خیبرپختونخوا متاثرہ افراد کی تعداد41 ہزار 723 ہے۔