11:08 am
15 سالہ لڑکی نشانہ بن گئی

15 سالہ لڑکی نشانہ بن گئی

11:08 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمرکوٹ میں 15 سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی ز کا واقعہ سامنے آیا۔ پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ عمر کوٹ کے گاؤں ہیرآباد میں پیش آیا جہاں دو ملزمان نے زبردستی گھر میں گھس کر نویں جماعت کی طالبہ کو ز کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ زیادتی کا مقدمہ عمرکوٹ کے تھانہ سٹی میں لڑکی کے چچا کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔واقعہ کے خلاف عمرکوٹ پریس کلب کے سامنے شہریوں کی
جانب سے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب عمرکوٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی کے سیمپل لے لیے گئے ہیں جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں