12:10 pm
دوبارہ لاک ڈاؤن لگنے والا ہے ؟

دوبارہ لاک ڈاؤن لگنے والا ہے ؟

12:10 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید19 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار160 ہو گئی ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار128 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 59 ہزار32 ہوگئی ہے. پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 23 ہزار824 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں
اور28 ہزار484 زیرعلاج ہیں سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 55 ہزار680 اور پنجاب میں ایک لاکھ 10 ہزار450 ہے خیبرپختونخوا 42 ہزار370، اسلام آباد24 ہزار218، بلوچستان 16 ہزار407، آزاد کشمیر 5 ہزار455 اورگلگت میں4 ہزار452 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں. کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار475 اور سندھ میں 2 ہزار747 اموات ہو چکی ہیںخیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 1ہزار 311، اسلام آباد 257،
بلوچستان 156، گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 121 ہو گئی ہے پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا. این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں. شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں
کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگادوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اور کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے یا تعطیلات کے متعلق آج اہم فیصلہ کیا جائے گا وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی خصوصی اجلاس ہو گا جس میں کورونا کی صورت حال پر غور کیا جائے گا چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم اجلاس میں شرکت کریں گے. کورونا کے تناظر میں سکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کہتے ہیں کہ وہ سکولوں کو بند کرنے کے حامی نہیں، تاہم فیصلہ کیا ہوتا ہے آج پتہ چل جائے گا. وزیرتعلیم پنجاب
مراد راس نے کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہیں سیل کررہے ہیں اور اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو سکول بند کرنے پڑیں گے حکومت کورونا کیسز رپورٹ ہونے والے تعلیمی اداروں کو سیل کر رہی ہے پنجاب میں دو ماہ کے دوران472 ادارے سیل کیے گئے ہیں 2 لاکھ 65 ہزار 370 سرکاری اور پرائیوٹ سکولز میں کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں. اسلام آباد میں سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 120 ہو چکی ہے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سکولز بند کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے فیڈریشن کا کہنا ہے کہ صرف سکولز میں
​​​​​​​ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے کورونا میں پہلے ہی کروڑوں طلبا کی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم آن لائن ایجوکیشن سے مطمئن نہیں ہیں آن لائن ایجوکیشن میں طلبا اساتذہ پر توجہ نہیں دیتے‘ادھر عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 48 لاکھ10 ہزار316افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ24 ہزار320 اموات ہوئی ہیں اب تک کورونا کے 3 کروڑ 81 لاکھ 36 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ53 لاکھ 49ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں.

تازہ ترین خبریں

فرخ حبیب نےمریم ،بلاول اورمولانا کو آئینہ دکھا دیا

فرخ حبیب نےمریم ،بلاول اورمولانا کو آئینہ دکھا دیا

’’آئیں ۔۔ بائیں ۔۔۔ شائیں ‘‘اسمبلیاں جعلی ہیں تو مولانا کے فرزند اسمبلی کا حصہ کیوں ؟ 

’’آئیں ۔۔ بائیں ۔۔۔ شائیں ‘‘اسمبلیاں جعلی ہیں تو مولانا کے فرزند اسمبلی کا حصہ کیوں ؟ 

متنازع بنگلہ دیشی رائٹرتسلیمہ نسرین نے پاکستان کے خلاف ایسی بات کہہ دی جس سےپاکستانی غصے سے لال پیلے ہوگئے

متنازع بنگلہ دیشی رائٹرتسلیمہ نسرین نے پاکستان کے خلاف ایسی بات کہہ دی جس سےپاکستانی غصے سے لال پیلے ہوگئے

 پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے،وزیرخارجہ

پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے،وزیرخارجہ

 حکمران الٹے بھی لٹک جائیں مجھ پرکرپشن ثابت نہیں کرسکتے،شہبازشریف

حکمران الٹے بھی لٹک جائیں مجھ پرکرپشن ثابت نہیں کرسکتے،شہبازشریف

مانیٹری پالیسی کا اعلان 22جنوری کو ہوگا

مانیٹری پالیسی کا اعلان 22جنوری کو ہوگا

ملک پر مسلط نااہل ٹولے نے عوام کا جینا حرام کردیا،مریم اورنگزیب

ملک پر مسلط نااہل ٹولے نے عوام کا جینا حرام کردیا،مریم اورنگزیب

وزیراعظم اوربابراعوان کی ملاقات، سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس جمعہ کو بلانے پر اتفاق

وزیراعظم اوربابراعوان کی ملاقات، سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس جمعہ کو بلانے پر اتفاق

کراچی دنیا کا چوتھا اور لاہور چھٹا آلودہ ترین شہر قرار

کراچی دنیا کا چوتھا اور لاہور چھٹا آلودہ ترین شہر قرار

چودھری برادران کیخلاف20سال بعد تمام نیب کیسز بند

چودھری برادران کیخلاف20سال بعد تمام نیب کیسز بند

محکمہ موسمیات کی شدید سردی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی شدید سردی کی پیش گوئی

 پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اوربیانیہ پھس ہوگیا،فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کا جلسہ ٹھس اوربیانیہ پھس ہوگیا،فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم آج جنو بی وزیر ستان جائیں گے

وزیر اعظم آج جنو بی وزیر ستان جائیں گے

بلوچستان: مسافر کوچ الٹنے سے8افراد جاں بحق

بلوچستان: مسافر کوچ الٹنے سے8افراد جاں بحق