12:40 pm
مفتی عبداللّٰہ پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کیسے اور کس سے حملہ کرایا،رقم کہاں سے آئی ، تہلکہ خیز انکشافات

مفتی عبداللّٰہ پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کیسے اور کس سے حملہ کرایا،رقم کہاں سے آئی ، تہلکہ خیز انکشافات

12:40 pm

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم عمر شاہد کا کہنا ہے کہ مفتی عبداللہ پر حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے کرایا ، جس کے لیے رقم دبئی سے بھجوائی گئی تھی۔کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں مفتی عبداللہ پر حملے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حکام کے مطابق حملہ آور نہ دہشت گردی نہیں بلکہ غیر ملکی خفیہ ایجنسی نے دبئی سے ٹارگٹ کلرز کو رقم بھجوائی۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے اس سلسلے میں آج ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات
سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز اور انچارج سی ٹی ڈی سیل راجہ عمر خطاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی آئی جی سی ڈی عمر شاہد حامد کے مطابق مفتی عبداللہ کو سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے آسان ہدف بناکر ٹارگٹ کیا گیا۔ مولانا عادل پر حملے کے بعد تاثر دینے کی کوشش کی ایک فرقے کے علماء ٹارگٹ پر ہیں، گروپ کے تمام لڑکے پیشہ ور قاتل ہیں، گروپ میں گولیمار اور لیاری کے جرائم پیشہ افراد شامل کیے گئے
۔بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اس نیٹ ورک کو آپریٹ کرتی ہے، میڈیا پر 10 لاکھ روپے کے تنازعہ پر قتل کی خبریں چلوائی گئیں جبکہ رقم کا کوئی تنازعہ نہیں تھا، یہ خبر بے بنیاد تھی، راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، حارث فرحان لنگڑا اور ساتھی سفیان کی گرفتار کیا ہے۔دہشت گردوں کو رقم ترسیل کے لئے فوڈ پانڈا اور بائیکیا موٹر سائیکل سروس کے نام استعمال کئے گئے۔ مولانا عبداللہ پر جمشید کوارٹر میں قاتلانہ حملہ ہوا، سی ٹی ڈی نے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ کارروائی می۔ فرقہ ورانہ نیٹ ورک نہیں لیاری گینگ وار پر مشتمل زاہد شوٹر نامی دہشت گرد نے گروپ بنا رکھا تھا،
​​​​​​​ گروپ غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا۔نیٹ ورک نے مولانا پر حملہ اس لیے کیا کہ فرقہ ورانہ فسادات کرائے جاسکیں، عمر شاہد حامد ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق گروپ کی فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ملزموں کو مختلف ٹارگٹ دئیے گئے تھے، حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم پاکستان بھیجی گئی۔ملزم بائیکیا اور فوڈ پانڈا کا حلیہ اختیار کرکے رقم اور اسلحہ منتقل کررہے تھے، مفتی عبد اللہ کیس میں تین لاکھ روپے دبئی کے ذریعے بھیجے گئے۔ حاجی نام کا ایک اور کردار بھی سامنے آیا ہے جو مالی معاونت کرتا ہے۔ لیاری گینگ وار سے منسلک لڑکے اس نیٹ ورک کے لئے کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے