05:31 pm
بے روزگار نوجوانوں کیلئے زبردست خوشخبری ، وزیر اعظم پاکستان نے اہم اعلان کردیا

بے روزگار نوجوانوں کیلئے زبردست خوشخبری ، وزیر اعظم پاکستان نے اہم اعلان کردیا

05:31 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )  وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کے روزگار کے لیے “نیشنل جاب پورٹل” کے قیام کی منظوری دے دی. وزیراعظم سےمعاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں معاون خصوصی نے کامیاب جوان پروگرام سے متعلق بریفنگ دی اور نیشنل جاب پورٹل سے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ٹائیگر فورس کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
معاون خصوصی نے وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے مختلف امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ جوانوں کو روزگار دیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 1.5 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں اور نوجوانوں کو اپنی شخصی ضمانت پر 3 فیصد مارک اپ پر قرض دیئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کے تاجروں کو ہرممکن معاونت فراہم کریں گے، کامیاب جوان پروگرام سے چھوٹے کاروبار کو فروغ ملے گا۔ خیال رہے کہ دو ماہ قبل راولپنڈی میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا تھا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ صنعتی شعبے کو ترقی دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلے
میں 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو ملک کے وسائل تک رسائی دے رہے ہیں، آئندہ چند ماہ میں پروگرام لاکھوں نوجوانوں کی کامیابی کے لیے سیڑھی بنے گا۔

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے