11:54 am
16 سال کی عمر میںپہلا نکاح ہوا ۔۔۔ ایک نہیں بلکہ تین بیویوں کے  ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے والے شخص کی کہانی، چوتھی دلہن کی بھی تلاش جاری

16 سال کی عمر میںپہلا نکاح ہوا ۔۔۔ ایک نہیں بلکہ تین بیویوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے والے شخص کی کہانی، چوتھی دلہن کی بھی تلاش جاری

11:54 am

سیالکوٹ (ویب ڈیسک )دور حاضر میں جہاں ایک شادی کرنا اور اسے نبھانا مشکل ہوگیا ہے وہیں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یہ کام کر کے ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے۔عموماً جن حضرات کی دو شادیاں ہوئی ہوتی ہیں ان کی بیگمات ایک ساتھ رہنا گوارا نہیں کرتیں بلکہ شوہر انہیں علیحدہ گھر فراہم کرتا ہے لیکن یہ شخص جس نے تین شادیاں کیں وہ اپنی تینوں بیگمات کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کررہا ہے۔سیالکوٹ کے
شہری عدنان نے اس مثال کو حقیقت میں تبدیل کر دکھایا۔ انہوں نے محض 22 برس کی عمر میں تین شادیاں کیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ ان کی یہ تینوں بیگمات الگ الگ گھروں میں نہیں بلکہ ایک ساتھ ایک ہی گھر میں مقیم ہیں ۔ان تینوں بیگمات کی دوستی اتنی پکی ہے کہ وہ مل کر اپنے شوہر کے لیے اب چوتھی دلہن ڈھونڈ رہی ہیں۔ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نوجوان عدنان نے بتایا کہ وہ گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کی
تین بیگمات ہیں جن کے نام سنبل ،شبانہ اور شاہدہ ہیں اور تینوں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں اور یہ تینوں مل کر اب ان کے لیے چوتھی بیوی ڈھونڈ رہی ہیں۔تین بیویوں کو ایک ساتھ ایک چھت کے نیچے رکھنا اور پھر ان کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کرنا یقیناً آسان کام نہیں لیکن عدنان کی خوشحال ازدواجی زندگی کو دیکھ کر یہ بات سچ لگتی ہے کہ گھر کا سکون عورت کے ہاتھ میں ہے چاہے تو گھر کو جنت بنادے اور چاہے تو کھنڈر۔انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں عدنان نے بتایا کہ ان کی تینوں بیگمات مل جل کر رہتی ہیں اور گھر کے سارے کام بھی مل بانٹ کر انجام دیتی ہیں۔ عدنان کی یہ تینوں بیگمات اس حوالے سے مختلف سوچ رکھتی ہیں
کیونکہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اکثر ان کی بیگمات ان سے اس بات پر لڑائی کرتی ہیں کہ عدنان آپ شاہدہ کو ٹائم نہیں دیتے، شاہدہ کہتی ہے کہ آپ شبانہ کو ٹائم نہیں دیتے اور شبانہ کہتی ہے کہ آپ سنبل کو ٹائم نہیں دیتے۔اپنے بچوں کے بارے میں عدنان نے بتایا کہ ان کی سنبل سے تین بیٹیاں اور شبانہ سے ایک بیٹی ہے۔اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اچھے رشتے آئے تو وہ قبول کرتے گئے۔ عموماً مردوں کے لئے تو ایک بیوی درد سر بن جاتی اور اس کے ناز نخرے اٹھانا مشکل ہوتا ہے اس پر عدنان کا تین بیویوں کو ایک ساتھ خوش رکھنا کیسے ممکن ہوا اس بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں تینوں
​​​​​​​اچھی شریک حیات ملی ہیں اور انہیں اپنی بیگمات سے بہت زیادہ پیار ہے۔اپنے نکاح کے بارے میں عدنان کا کہنا تھا کہ پہلا نکاح 16 سال کی عمر میں ہوا، اس کے بعد دوسرا نکاح 20 برس کی عمر میں جبکہ تیسرا ایک سال پہلے ہی انجام پایا ہے۔

تازہ ترین خبریں

قوم کو نا گھبرانے کی نصیحت کرنے والے نااہل وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ اب آپ نے گھبرانا نہیں ۔ اسلم غوری

قوم کو نا گھبرانے کی نصیحت کرنے والے نااہل وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ اب آپ نے گھبرانا نہیں ۔ اسلم غوری

عمران خان کو اب اپنے بکے ہوئے ارکان پر مقدمہ کرنا چاہیے، بلاول بھٹو‏

عمران خان کو اب اپنے بکے ہوئے ارکان پر مقدمہ کرنا چاہیے، بلاول بھٹو‏

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے سالانہ اجتماع کارکنان کا انعقاد

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے سالانہ اجتماع کارکنان کا انعقاد

وزیراعظم کاخطاب نہیں سنامجھےبتایاگیا وہ ایک ہارےہوئےشخص کاخطاب تھا۔مریم نوا ز

وزیراعظم کاخطاب نہیں سنامجھےبتایاگیا وہ ایک ہارےہوئےشخص کاخطاب تھا۔مریم نوا ز

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

 تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،وزیر اعظم

تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،وزیر اعظم

پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا ۔ عمران خان

پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا ۔ عمران خان

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، چیلنج کرتا ہوںوہ ضمیر بیچنے والوں کبھی نہیں نکالیں گے۔بلاول بھٹو

عمران خان ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالیں، چیلنج کرتا ہوںوہ ضمیر بیچنے والوں کبھی نہیں نکالیں گے۔بلاول بھٹو