12:11 pm
مریم نواز ٹوپیاں بدلنے کے بجائے الیکشن کی حکمت عملی پر توجہ دیتیں  

مریم نواز ٹوپیاں بدلنے کے بجائے الیکشن کی حکمت عملی پر توجہ دیتیں  

12:11 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی کی سینیئر رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ مریم نواز ٹوپیاں بدلنے کے بجائے اگر اچھی حکمت عملی تیار کرتیں تو الیکشن کے نتائج مختلف ہو سکتے تھے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ مریم نواز کو رنگ برنگی ٹوپیاں بدلنے کے بجائے الیکشن کی حکمت عملی درست بنا لینی چاہیے تھی ۔ زرتاج گل نے لیگی رہنما احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کو پارٹی کا ارسطو کہا جاتا ہے،
یہ بجائے مریم نواز کو مشورہ دینے کہ غلط غلط ٹوئٹس کرتے رہے، اپنے ہی جلسوں کی تصویریں لگا کر انہیں عمران خان کا جلسہ بتاتے رہے، ایسے لوگوں کو شرم کرنی چاہیے ، یہ ن لیگ کے دماغ سمجھے جاتے ہیں ، لیکن انہوں نے مریم نواز کی کوئی مدد نہیں کی، بجائے اس کے یہ الیکشن کے نتائج کے بعد دھاندلی کا الزام لگاتے، یہ الیکشن سے پہلے مریم بی بی کو مشورہ دیتے کہ رنگ برنگی ٹوپیاں پہننے کے بجائے بہتر طریقے سے الیکشن کمپین
کو سنبھالا جائے ۔ واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن )احسن اقبال نے الیکشن نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر صبح میں حکومتی لوگوں کے پاس حاضری دیتے تھے، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایجنڈا بنایا۔ احسن اقبال نے کہا کہ آزاد امیدوار تحریک انصاف کے امیدواروں کے مقابلے میں جیتے، آزاد امیدواروں کی کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، انتخابات سے تین دن پہلے سے کہا جا رہا تھا کہ مسلم لیگ ن کو 3 سیٹیں ملیں گی۔
​​​​​​​ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کا خیرمقدم کیا، مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان میں سب سے بڑے جلسے کیے لیکن انتخابات میں ووٹوں پر ڈاکا ڈالا گیا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشال ملک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

آرمی چیف کا عالمی دن کے موقع پرخواتین کو خراج تحسین

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز