12:23 pm
نواز شریف کونااہل کرانے کاصلہ یاکچھ اور۔۔؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نواز شریف کو نااہل کرانے اور عمران خان کو کلین چٹ دلانے والے میں اپنا کردار ادا کرنیوالے معروف وکیل نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بنائے جانے کا امکان ہے ۔روزنامہ جنگ کا دعویٰ ہے کہ معروف وکیل نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو پی ٹی وی کا نیا چیئر مین مقرر کیا جا ر ہا ہے۔ نعیم بخاری کی وجہ شہرت پانامہ کیس ہے جس میں انہوں نے نوازشریف کے خلاف کیس لڑا اور اپنی شاندار وکالت کے ذریعے نوازشریف
کی نااہلی میں اہم کردار ادا کیا۔جنگ کے مطابق وفاقی کابینہ آج پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی اور تین آ زاد ممبرز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کی جا ئے گی ۔بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے پینل میں نعیم بخاری ایڈووکیٹ کے علاوہ محمد ایاز کلیار ایڈووکیٹ اورعامر ملک ایڈووکیٹ کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں.ان تمام افراد میں سے شہزادہ نعیم بخاری ایڈووکیٹ کو پرنسپل امیدوار قرار دیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ سی اے سید وسیم رضا کو بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔سید وسیم پرنسپل امیدوار ہیں جن کے متبادل امیدواروں میں سید سجاد حسن جعفری اور ارشد حسن شامل ہیں۔ معروف ادیب اصغر ندیم سید کو بھی ایم بی ڈی مقرر کرنے کی تجویز ہے۔واضح رہے کہ نعیم بخاری پی ٹی وی سے کئی دہائیوں تک وابستہ رہے ہیں اور پی ٹی وی پر کئی پروگرامز کی سالہا سال تک کمپئیرنگ کرتے رہے ہیں، اسکے علاوہ نعیم بخاری مختلف ادوار میں پی ٹی وی پر ہونیوالی الیکشن ٹرانسمیشن میں بھی بطور اینکر اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں
​​​​​​​جبکہ کچھ عرصہ ہم نیوز پر بھی بطور کمپئیر کام کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا

خبردار ! حکمران شرافت کا دامن نہ چھوڑیں ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

لیگی رہنماؤں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا کس بات پر شروع ہوا ؟ اصل وجہ سامنے آگئی