09:43 am
تحریک انصاف نے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی،حکومتی جماعت پربڑاالزام لگ گیا

تحریک انصاف نے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کی،حکومتی جماعت پربڑاالزام لگ گیا

09:43 am

سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)پی پی لکی مروت کے ضلعی صدر و سابق ضلع ناظم اقبال حسین ایڈوکیٹ ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے دھاندلی کے ذریعے پیپلزپارٹی کو ہرادیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے شاخیں چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں چٹان کی طرح مضبوط ہے 2018 کے عام انتخابات کی طرح گلگت بلتستان
میں بھی پیپلزپارٹی کو ہرا کر انتخابات پر ڈاکہ گیا جو کہ ایک جمہوری حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے انتخابی مہم میں عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسوں میں بڑی تعداد میں شرکت سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور عوام کے رائے دہی پر ڈاکہ مار کر انتخابی نتائج کو مبینہ طورپر تبدیل کردیا۔