05:44 pm
3 ماہ طویل عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

3 ماہ طویل عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

05:44 pm


 بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ صوبے میں موسم سرما کی چھٹیاں قبل از وقت دی جارہی ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں یکم دسمبر سے چھٹیاں ہوں گی۔ تین ماہ کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے یکم مارچ کو کھلیں گے ۔بلوچستان میں نیا تعلیمی سال مارچ سے شروع ہوگا ۔ یاد رہے کہ پیر کے روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تمام صوبائی وزرا نے ویڈیو لنک کے 
ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بچوں اور اساتذہ کی جان زیادہ عزیز ہے۔ بچوں اور اُساتذہ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں 20 نومبر سے 31 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دینے کی تجویز پیش کی گئی ۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے معاملے پر کچھ شرکا نے حمایت کی اور کچھ نے مخالفت کردی۔ واضح رہے کہ گلگلت بلتستان کی حکومت نے ریجن کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گلگلت میں حالیہ انتخابات کے انعقاد کے بعد احتیاط کے طور پر تعلیمی ادارے کچھ روز کیلئے بند رکھے جائیں گے۔ ریجن کے تمام تعلیمی ادارت 17 سے 23 نومبر تک بند رہیں گے۔ جبکہ تعلیمی اداروں کی مزید بندش کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق لیا جائے گا۔

موسم سرما کی قبل از وقت چھٹیاں دینے سے متعلق اہم خبر آگئی

موسم سرما کی قبل از وقت چھٹیاں دینے سے متعلق اہم خبر آگئی

کیا ایسی ہوتی ہے ریاست مدینہ؟ ،کشمیر پر الیکشن کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن صوبے میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرواتے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

کیا ایسی ہوتی ہے ریاست مدینہ؟ ،کشمیر پر الیکشن کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن صوبے میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرواتے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

پی ڈی ایم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ میں تلخ کلامی۔۔ دونوں کے درمیان کس بات پرگرماگرمی ہوئی؟جانیں

پی ڈی ایم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ میں تلخ کلامی۔۔ دونوں کے درمیان کس بات پرگرماگرمی ہوئی؟جانیں

کوروناویکسین پاکستان کب تک آئے گی ،وفاقی وزیراسدعمرنے بتادیا

کوروناویکسین پاکستان کب تک آئے گی ،وفاقی وزیراسدعمرنے بتادیا

غیر محفوظ کیماڑی آئل انسٹالیشن ایریا میں سنگین حادثات کے خطرات ، پی ایس او نے مزدوروں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں

غیر محفوظ کیماڑی آئل انسٹالیشن ایریا میں سنگین حادثات کے خطرات ، پی ایس او نے مزدوروں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں

کہانی میں نیا سنسنی خیز موڑ، چینی کمیشن کی تحقیقات کے دوران معطل افسر نے وزیر اعظم !اعظم خان اور شہزاد اکبر پر سنگین الزامات عائد کر دیے

کہانی میں نیا سنسنی خیز موڑ، چینی کمیشن کی تحقیقات کے دوران معطل افسر نے وزیر اعظم !اعظم خان اور شہزاد اکبر پر سنگین الزامات عائد کر دیے

عوام راشن جمع کرلیں،کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہرمیں لاک ڈائون کاعندیہ

عوام راشن جمع کرلیں،کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہرمیں لاک ڈائون کاعندیہ

بلاول بھٹوکے دکھ میں برابرکی شریک ہوں ،اللہ تعالیٰ انہیں  صبرجمیل عطافرمائے ،زرتاج گل نے بلاول کے زخموں پرنمک چھڑ ک دیا

بلاول بھٹوکے دکھ میں برابرکی شریک ہوں ،اللہ تعالیٰ انہیں صبرجمیل عطافرمائے ،زرتاج گل نے بلاول کے زخموں پرنمک چھڑ ک دیا