12:44 pm
غیر محفوظ کیماڑی آئل انسٹالیشن ایریا میں سنگین حادثات کے خطرات ، پی ایس او نے مزدوروں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں

غیر محفوظ کیماڑی آئل انسٹالیشن ایریا میں سنگین حادثات کے خطرات ، پی ایس او نے مزدوروں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں

12:44 pm

اسلام آباد( سید منور علی پیرزادہ) بھارتی خفیہ ادارے را کے سلیپر سیل کی ملک میں موجودگی نے جہاں سیکیورٹی خطرات کو بڑھا دیا ہے وہاں ملکی اداروں کی بدانتظامی اور غیر موثر حفاظتی انتظامات نے ملک دشمن عناصر کو دہشت گردی کے لیے آسان راستہ فراہم کررکھا ہے ۔ جیسا کہ کیماڑی آئل ٹرمینل اور انسٹالیشن ایریا کراچی بندرگاہ سے متصل ایک ایسا علاقہ ہے جسے مختلف عوامل کی بنیاد پر ایک انتہائی حساس ترین علاقہ قرار دیا جاتا ہے ، دیگر آئل کمپنیوں کی طرح پاکستان اسٹیٹ آئل
کی سپلائی لائن اور بڑی مقدار میں تیل ذخائر یہاں موجود ہیں ،جہاں آئے دن خوفناک آتشزدگی کے جان لیوا واقعات کا رونما ہونا معمول بن چکا ہے ، جس کے باوجود پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے حفاظتی انتظامات کا بندوبست نہیں کیا گیا اور ناہی مزدوروں کو کسی بھی حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے مطلوبہ حفاظتی آلات مہیا کیے جانے کے ساتھ انشورنس کرایا جاتا ہے حالانکہ اسی لاپرواہی اور غفلت کے سبب 3 ستمبر 2020 ءکو کیماڑی آئل انسٹالیشن ایریا میں پی ایس او کی پائپ لائنوں میں کام کرنے والے 5 مزدور آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے ، جس کا مقدمہ الزام نمبر 334/2020 جیکسن تھانہ میں درج ہے ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر رہنے والے افسران کی انتظامی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہونے والے 5 مزدوروں کے لواحقین کو 2 ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود کسی قسم کا ہرجانہ ادا نہیں کیا گیا ، پی ایس او اور اس کی ٹھیکیدار بھومبل کمپنی کی وجہ سے آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے محمد کاشف ، صالح محمد ، انیس فیاض اور شاہد عمر سمیت شاہد حسین کے لواحقین آج تک کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ برسوں سے ملازمت کرنے والے ان مزدوروں کو جس طرح بغیر انشورنس کروائے غیر محفوظ طریقہ سے حساس تنصیبات پر کام کروایا جاتا تھا یہی طریقہ تاحال رائج ہے ۔ کیماڑی آئل انسٹالیشن ایریا جہاں اب تک آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں،مزدوروں کو نا تو سندھ سوشل سیکیورٹی میں رجسٹرڈ کرایا جاتا ہے اور ناہی ای او بی آئی میں سوشل انشورنس کرائی گئی ہے ۔ ایل ای یل میٹر سے معائنہ کیے بغیر مزدوروں کو آئل انسٹالیشن ایریا میں دھکیل دیا جاتا ہے ۔ حفاظتی لباس ، ماسک فراہم نہیں کیے جاتے ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ محکمہ جاتی غفلت کا نتیجہ ہے ، جسے چھپانے کی کوشش جاری ہے ، تیکنیکی امور سے متعلق غیر ذمہ داری کے پس پردہ وہی بدعنوان عناصر موجود ہیں جو ماضی میں بھی ادارے کو نقصان پہنچا تے رہے ہیں ، بنیادی طور پر پی ایس او انتظامیہ کو شامل تفتیش کرنے کی ضرورت ہے جو بھاری کمیشن کے عوض ایسی کمپنیوں کو ٹھیکہ دیتی ہے ، جو حساس تیکنیکی امور کے لیے غیر تربیتی یافتہ عملے کو معمولی معاوضہ پر کام کرواتی ہیں حالانکہ تیل سپلائی کی پائپ لائن کی مرمت متعلقہ ماہرین کی زیر نگرانی ہونا چاہئے ۔ ذرائع کے مطابق کیماڑی آئل انسٹالیشن ایریا میں خوفناک آتش زدگی سے متعلق پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں حقائق نظر انداز کیے گئے تھے ، پاکستان اسٹیٹ آئل کی سپلا ئی لائنوں اور ترسیلی نظام سے لے کر تیل کی ذخیرہ اندوزی تک کے معاملے کی تحقیقات تیکنیکی ماہرین کو شامل کیے بغیر ممکن نہیں ، تیل سپلائی لائنوں اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق عالمی وضع کردہ قوانین اور ضابطوں کو مد نظررکھتے ہوئے المناک حادثے کی تحقیقات سے ہی پی ایس او کی بدعنوانی اور غفلت کا درست تعین کیا جاسکتا ہے ، اربوں روپے کی خطیر رقم سے بچھائی جانے والی تیل سپلائی لائنیں مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں ، کسی بھی حادثے یا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پی ایس او کی جانب سے غیر واضح اقدامات نے مزید خطرات بڑھا دیے ، پی ایس او کی بدانتظامی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے تیل سپلائی لائن میں مرمت کے دوران آگ لگی جسے چھپا نے کے لیے مختلف جواز تلاش کیے جارہے ہیں ۔ اس ضمن میں پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں تیل کی سپلائی لائن اور ذخائر مکمل غیر محفوظ ہیں ، بدانتظامی کے سبب کبھی بھی یہاں ہونے والی تباہی کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ، شمس شاہوانی اس حقیقت کا بھی اظہار کرچکے ہیں کہ ایم کیو ایم لندن اور جسقم کی جانب سے بھی دہشت گردی کے خطرات ہیں تاہم حساس اداروں نے اپنی نظریں اس جانب مرکوز کررکھی ہیں ۔ آئل انسٹالیش ایریا انتہائی غیر محفوظ مقام ہے ، یہاں غیر ضروری آمدورفت ہے ، پی ایس او پائپ لائن میں لگنے والی آگ پہلا سانحہ نہیں ہے ، 3 برس قبل بھی آئل ایریا کی حدود سے بارود بھری گاڑی برآمد ہوئی تھی جبکہ کئی مرتبہ آگ بھی لگ چکی ہے ، اس کے باوجود حساس ترین علاقے کی اہمیت کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر