01:37 pm
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے محسن داوڑ کو پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت سے روک دیا

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے محسن داوڑ کو پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت سے روک دیا

01:37 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں اختلافات واضح ہوگئے ، مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو آئندہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ اجلاس میں محسن داوڑ سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ آپ اجلاس میں کس سیاسی جماعت کی طرف سے شریک ہوتے ہیں؟ آپ کی پارٹی پی ٹی ایم کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے اور نہ ہی
وہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے جب کہ آپ کی پارٹی آپ کو تسلیم بھی نہیں کرتی اور آپ سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے ، اجلاس میں موجود تمام دیگر جماعتوں نے اپنے مشترکہ طور پر کہا کہ انہوں نے محسن داوڑ کو اجلاس میں آنے کی دعوت نہیں دی ، اس پر محسن داوڑ نے جواب دیا کہ وہ ذاتی حیثیت سے شریک ہوتے ہیں۔ اس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ سے کہا کہ آپ آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کریں اگر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ
کے سربراہی اجلاس میں آپ کے سربراہ شریک ہوتے تو یہ بات قابل قبول تھی۔ دوسری طرف پی ڈی ایم کے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بھی مایوس ہوچکے ہیں کیوں کہ ان کا پلان تھا کہ فوج میں کسی قسم کی بغاوت ہوجائے گی لیکن وہ نہیں ہوئی،دوسرا یہ کہ ان کا خیال تھا امریکی الیکشن میں ٹرمپ کی ہار اور جوبائیڈن کی جیت کے ساتھ ہی پاکستان سیاست کا نقشہ بدل جائے گا لیکن وہاں سے بھی انہیں کوئی حوصلہ افزا اطلاع نہیں آئی ، ان خیالات کا اظہار صحافی صابر شاکر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں نوازشریف
​​​​​​​ نے بھی شرکت نہیں کی بلکہ وہ بھی’ہسپتال‘چلے گئے ہیں ، ان کا ہسپتال جانا ایک سیاسی فیصلہ ہے ، کیوں کہ حکومت کی طرف سے ان کی پاکستان واپسی کے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں جس کے بعد نوازشریف نے ساتھیوں سے مشورہ کیا اور انہیں اندازہ ہوا کہ یہ معاملہ خطرناک ہوسکتا ہے اس لیے وہ دوبارہ علیل ہوگئے ہیں ، پہلے خبر آئی کہ ان کے دل کی صحت کے معاملات ایک بار پھر خراب ہورہے ہیں لیکن اب کہا گیا ہے کہ ان کے گردے کا چیک اپ ہوا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

وفاقی وزیر توانائی متحدہ عرب امارت کے اقامہ ہولڈر نکلے ، پیپلز پارٹی نے اقامہ جاری کردیا 

وفاقی وزیر توانائی متحدہ عرب امارت کے اقامہ ہولڈر نکلے ، پیپلز پارٹی نے اقامہ جاری کردیا 

خیبر پختونخوا میں اربوں روپےکی گیس چوری کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں اربوں روپےکی گیس چوری کا انکشاف

بھارت کا مکروہ چہرہ ہمیشہ بے نقاب کیا اور کرتے رہینگے ۔۔ معید یوسف 

بھارت کا مکروہ چہرہ ہمیشہ بے نقاب کیا اور کرتے رہینگے ۔۔ معید یوسف