10:33 pm
پنجاب میں سکولز کب بند ہونے کاامکان ہے؟ تاریخ سامنے آگئی

پنجاب میں سکولز کب بند ہونے کاامکان ہے؟ تاریخ سامنے آگئی

10:33 pm


پنجاب میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر 23 نومبر کے بعد سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ وزیر قانون راجا بشارت کی زیرِصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا جس میں گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی۔ و وزیر صحت نے 23 نومبر کے بعد تعلیمی ادارےبند کرنے کی تجویز دی جبکہ وزیر تعلیم نے صرف ہائی رسک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دی۔ وزیر تعلیم مرادراس نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول کورونا کیسز پر درست معلومات فراہم نہیں کر رہے، اسکول بند کرنے کا فائدہ تب ہوگا جب تفریحی مقامات ،مارکیٹیں بند ہوں۔
ڈاکٹر مراد راس نے غیرضروری طور پر بچوں سے گھر سے باہر نکلنے پر بھی پابندی عائد کرنے کی تجویز دی۔ انکا کہنا تھا کہ سکول بند کرنے ہیں تو پھر کوئی بچہ شاپنگ مال یا پارک میں نہ جائے۔ ایسا نہ ہو کہ سکول بند کردئیے جائیں اور بچے سیروتفریح کیلئے نکل جائیں۔ شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کے نئے کیسز اور اموات کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے،پنجاب میں اس وقت نئے کیسز کی شرح جون والی شرح کے برابر ہے۔ کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ شادی ہالز سے متعلق ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوائی ہیں۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے31جنوری تک بندکردیاجائے، پہلے مرحلے میں 24نومبر سے پرائمری اسکولزبندکردئیے جائیں جب کہ 2دسمبر سے مڈل اسکولزبھی بند کیے جائیں۔ اسی طرح 15دسمبرسےسکینڈری اسکولزمیں بچوں کوآنےسےروکاجائے۔ وزارت تعلیم کےحکام اساتذہ کوتعلیمی اداروں میں بلانےپربضد ہیں، تجویز میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کوبلایا جائے اور آن لائن ایجوکیشن کےلیےتیاری کی جائے،ٹیلی اسکول،ٹیلی ریڈیوسمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیاجائے۔

تازہ ترین خبریں

 ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

’’ اب حکومت بڑا  این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

’’ اب حکومت بڑا این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

بھارہ کہو میں تین افراد کا قتل:جے یو آئی کا میتوں کے ہمراہ مری روڈ پر دھرنا

بھارہ کہو میں تین افراد کا قتل:جے یو آئی کا میتوں کے ہمراہ مری روڈ پر دھرنا

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا  ہے‘‘شہباز گل

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا ہے‘‘شہباز گل

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار