06:29 am
علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی مینار پاکستان کی جانب روانہ  مینار پاکستان پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد جنازے میں شرکت کیلئے موجود

علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی مینار پاکستان کی جانب روانہ مینار پاکستان پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد جنازے میں شرکت کیلئے موجود

06:29 am


لاہور(ویب ڈیسک )ممتاز عالم دین اور تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازجنارہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج صبح 10 بجے ادا کی جانی تھی لیکن ابھی تک نہ ہوسکی۔نماز جنازہ کے لیے گریٹر اقبال پارک میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، جنازے کے شرکاء کے لیے پارک میں ہی وضو کی جگہ بنائی جائے گی۔ شرکاء گیٹ نمبر ایک اور پانچ سے داخل ہو نگے، واسا کے واٹر باوزل بھی خصوصی طور پر منگوا لیے گے۔علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد مینار پاکستان گراؤنڈ میں موجود ہے۔وزیراعظم عمران خان
نے علامہ خادم رضوی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے بھی تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔ملک بھر سے شہری بھی علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت پر غمزدہ ہیں، کہتے ہیں کہ علامہ خادم حسین رضوی سچے عاشق رسول تھے۔علامہ خادم حسین رضوی کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔خادم حسین رضوی نے تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے طویل جدوجہد کی