07:50 am
کراچی:کرونا وائرس سے ایک ہی سکول کے 22 ٹیچرز سمیت 50 افراد متاثر

کراچی:کرونا وائرس سے ایک ہی سکول کے 22 ٹیچرز سمیت 50 افراد متاثر

07:50 am

کراچی (ویب ڈیسک )کرونا وائرس کی دوسری شدید لہر کے ملک بھر میں وار جاری ہیں، کراچی کے ایک اسکول کے 22 ٹیچرز اور طلباء سمیت 50 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔خبر رساں ذرائع کے مطابق شہر قائد کے  سيکنڈری اسکول پی اين ٹی کالونی گذری کےطلبا کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، ایک ہی اسکول سے اتنے کیسز سامنے آنے کے باوجود صوبائی وزارت صحت کی جانب سے اسکول کو
تاحال سیل نہیں کیا گیا جس سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا وائرس سے 1,276 افراد متاثر ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کل اموات کی تعداد 2 ہزار 799 تک پہنچ گئی ہے۔