12:52 pm
شہباز گِل کی بختاور بھٹو کے منگنی کارڈ پر تنقید

شہباز گِل کی بختاور بھٹو کے منگنی کارڈ پر تنقید

12:52 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کے دعوت نامے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو کی منگنی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ مہمان شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھیجنے کے پابند ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کے
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے ٹوئٹر پر بختاور بھٹو کی منگنی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بختاور کی منگنی پروگرام کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھیجنا لازم ہے ورنہ آپ کو بلاول ہاؤس آنے نہیں دیا جائے گا۔شہباز گِل نے سوالیہ انداز میں کہا کہ خلقِ خدا کوجلسوں میں بلاتے ہو تو کیوں اُن کی جانوں کا خیال نہیں رکھتے، اپنی جانیں تو بہت عزیز ہیں تمہیں؟اپنے بیان میں اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے وہ فرعونیت، یہ ہے وہ ظالمانہ سوچ جو عوام کو کم تر سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری سے ہو گی، محمود چوہدری یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔دوسری جانب بختاور بھٹو کی منگنی کا کارڈ بھی منظر عام پر آگیا ہے، جس کے مطابق اُن کی منگنی کی تقریب دن 4 بجے اُن کے گھر بلاول ہاؤس پر منعقد کی جائے گی۔اس کے علاوہ دعوت نامے پر مہمانوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت نےتمام اداروں کو ڈبودیا،پی ڈی ایم کامقصد

حکومت نےتمام اداروں کو ڈبودیا،پی ڈی ایم کامقصد

پیپلزپارٹی کوبڑادھچکا،اہم ترین  رہنما ء کاپارٹی چھوڑنے کااعلان،پارٹی میں سوگ کاسماں

پیپلزپارٹی کوبڑادھچکا،اہم ترین رہنما ء کاپارٹی چھوڑنے کااعلان،پارٹی میں سوگ کاسماں

تمام بچوں کو نہیں بلا سکتے ، صرف 50فیصد بچے کل سے سکول جائیں گے

تمام بچوں کو نہیں بلا سکتے ، صرف 50فیصد بچے کل سے سکول جائیں گے

پاک فوج دنیاکی 10طاقتورترین افواج میں شامل قوم کاسرفخر سے بلندکردینے والی خبرآگئی

پاک فوج دنیاکی 10طاقتورترین افواج میں شامل قوم کاسرفخر سے بلندکردینے والی خبرآگئی

پی آئی اے کاطیارہ جب ملائشیامیںپکڑاگیاتومسافروں کوتسلی  دینے کے لیے کیابات بتائی گئی

پی آئی اے کاطیارہ جب ملائشیامیںپکڑاگیاتومسافروں کوتسلی دینے کے لیے کیابات بتائی گئی

بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

پاکستانی خواتین اراکین اسممبلی نے شادی کی عمر 16سال کی بجائے کتنے سال کرنے کا مطالبہ کر دیا ؟

پاکستانی خواتین اراکین اسممبلی نے شادی کی عمر 16سال کی بجائے کتنے سال کرنے کا مطالبہ کر دیا ؟

 وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پاکستان میں کورونا بے قابو ہو گیا ، ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ، پاکستان میں کورونا بے قابو ہو گیا ، ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

اتوار کے روز انتہائی افسوسناک خبر ،43پاکستانیوں کی لرزہ خیز موت نے فضا سوگوار کر دی

اتوار کے روز انتہائی افسوسناک خبر ،43پاکستانیوں کی لرزہ خیز موت نے فضا سوگوار کر دی

یا اللہ رحم فرما ، اتوار کے روز پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، یا اللہ اپنا خصوصوی کرم فرمانا

یا اللہ رحم فرما ، اتوار کے روز پاکستان خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا ، یا اللہ اپنا خصوصوی کرم فرمانا

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف