04:02 pm
پنجاب حکومت کو شہریوں کو انصاف میڈیسن کارڈز کی فراہمی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کو شہریوں کو انصاف میڈیسن کارڈز کی فراہمی کا فیصلہ

04:02 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے انصاف میڈیسن کارڈ کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت صوبے بھر کے عوام کو ادویات کی مفت فراہمی کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور ایڈز جیسی بیماریوں کےمریضوں کو مُفت ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے انصاف میڈیسن کارڈ کا آج سے 
آغاز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ اس کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ مریض پنجاب بھر میں موجود ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور رورل ہیلتھ سینٹرز میں سے کسی بھی ہسپتال سے مفت ادویات آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا بھی افتتاح کیا ، تفصیلات کے مطابق باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65 سال اور زائد عمر کے افراد کو ہر 3 ماہ بعد 6 ہزار روپے سوشل پینشن کی مد میں دیے جائیں گے