01:43 pm
بختاور بھٹو کی شادی کی تیاریاں لیکن اپنی ڈھولکی کے موقع پر وہ کونسا لباس زیب تن کریں گی؟ پتہ چل گیا

بختاور بھٹو کی شادی کی تیاریاں لیکن اپنی ڈھولکی کے موقع پر وہ کونسا لباس زیب تن کریں گی؟ پتہ چل گیا

01:43 pm


​​​​​​کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنی ڈھولکی کے خاص موقع پر اپنی والدہ کے نکاح کا خوبصورت جوڑا پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے اپنے لیے بھی اسی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا ہے جنہیں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو نے سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ اپنے نکاح کے لیے منتخب کیا تھا، انہوں نے اپنی نکاح کی تقریب میں سبز اور گلابی رنگ کا روایتی لباس پہنا تھا۔ دوسری جانب فیشن برانڈ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ بختاور بھٹو زرداری
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Resham Revaj (@reshamrevaj)

نے ان کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اپنی ڈھولکی کی تقریب میں والدہ کے نکاح کا جوڑا پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں فیشن برانڈ ’ریشم رواج‘ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ایک خصوصی پوسٹ سامنے آئی ہے۔ فیشن برانڈ نے انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جس میں ایک تصویر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نکاح کے دن کی ہے جبکہ دوسری تصویر اس خوبصورت عروسی لباس کی ہے جو بختاور بھٹو اپنی ڈھولکی میں زیب تن کریں گی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر فوٹوکولاج شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری کو منگنی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ’انہیں اس بات پر فخر ہے کہ بختاور بھٹو اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نکاح کا وہ جوڑا دوبارہ پہننا چاہتی ہیں جسے ہمارے برانڈ نے تیار کیا تھا۔‘ واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو محمود چوہدری سے ہو گی، محمود چوہدری یونس چوہدری اور ثریا چوہدری کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے بیٹے ہیں۔ دوسری جانب بختاور بھٹو کی منگنی کا کارڈ بھی منظر عام پر آگیا ہے، جس کے مطابق ان کی منگنی کی تقریب دن 4 بجے ان کے گھر بلاول ہاؤس پر منعقد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ دعوت نامے پر مہمانوں کو کورونا وائرس سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ دعوت نامے میں یہ بھی لکھا گیاہے کہ مہمان شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھیجنے کے پابند ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت اور اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ۔۔۔ جمعہ کے دن کیا ہونے جارہا ہے؟ حیرت انگیز خبر 

حکومت اور اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر ۔۔۔ جمعہ کے دن کیا ہونے جارہا ہے؟ حیرت انگیز خبر 

علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔۔عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی 

علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری۔۔عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی 

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

ایدھی فاونڈیشن نے ایک مرتبہ سب کے دل جیت لئے ۔۔ ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ سب حیران ہوگئے

ایدھی فاونڈیشن نے ایک مرتبہ سب کے دل جیت لئے ۔۔ ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ سب حیران ہوگئے

کراچی، لانڈھی لیبر اسکوائرکے قریب لگنے والی آگ کی شدت میں اضافہ۔۔۔ نْقصانات کا خدشہ

کراچی، لانڈھی لیبر اسکوائرکے قریب لگنے والی آگ کی شدت میں اضافہ۔۔۔ نْقصانات کا خدشہ

اسلام آباد کے باسیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔شہریوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم کیلئے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا

اسلام آباد کے باسیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔شہریوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم کیلئے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا

یورپی یونین کی سفیر آندرولا کمینہرا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات 

یورپی یونین کی سفیر آندرولا کمینہرا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات 

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت ۔۔۔ صدر پاکستان بھی میدان میں آگئے 

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بربریت ۔۔۔ صدر پاکستان بھی میدان میں آگئے 

ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون ۔۔۔۔ شہری تیار کرلیں ۔۔۔ کورونا کے وار ختم نہیں ہونے والے

ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون ۔۔۔۔ شہری تیار کرلیں ۔۔۔ کورونا کے وار ختم نہیں ہونے والے

1948سےاسرائیلی فوج فلسطینیوں پرظلم کررہی ہے ۔نازی جرمنی سے بھی زیادہ گھنانے جرائم آج اسرائیل کر رہا ہے۔شہباز شریف 

1948سےاسرائیلی فوج فلسطینیوں پرظلم کررہی ہے ۔نازی جرمنی سے بھی زیادہ گھنانے جرائم آج اسرائیل کر رہا ہے۔شہباز شریف 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ترک ہم منصب مصطفیٰ سینتوپ سے ٹیلی فونک رابطہ 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ترک ہم منصب مصطفیٰ سینتوپ سے ٹیلی فونک رابطہ 

 حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ۔۔۔۔۔ دو اہم سیاسی رہنما کیا کرنے جارہے ہیں ؟؟

 حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ۔۔۔۔۔ دو اہم سیاسی رہنما کیا کرنے جارہے ہیں ؟؟

وزیراعظم کو جمعہ کو کیا کرنے جارہے ہیں ؟؟ حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ۔۔۔ اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم کو جمعہ کو کیا کرنے جارہے ہیں ؟؟ حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ۔۔۔ اندرونی کہانی سامنے آگئی