03:47 pm
نئے پاکستان میں زندہ رہنے کے 14 نکات ۔۔۔۔۔ ایک خاتون صحافی کی انوکھی تحریر

نئے پاکستان میں زندہ رہنے کے 14 نکات ۔۔۔۔۔ ایک خاتون صحافی کی انوکھی تحریر

03:47 pm

جیسے جراثیم کش صابن99.99 فیصد جراثیم مارتا ہے لیکن جو اعشاریہ زیرو ایک فیصد رہ جاتے ہیں وہ بیماری آگے نہیں پھیلائیں گے اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے، ویسے ہی انسان کی وحشت اور جہالت بھی اسی طرز پر 99.99 فیصد دبائی تو جا سکتی ہے مگر مکمل طور پر اسے ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔ وہ جبلت کیا گل کھلائے، یہ کہنا بھی ناممکن ہے۔اس لیے زندگی گزارنے کے آداب کے ساتھ ساتھ زندہ رہنے کے آداب سکھانا بھی اب ضروری ہو گیا ہے۔کیا آپ زندہ رہنے کے آداب سے واقف ہیں؟
آپ کے پاس اس کا جواب یقیناً ہوگا اور آپ بڑے مقدس قسم کے حل میرے سامنے لا کر رکھ سکتے ہیں۔ اب تک کی پریکٹس کے مطابق اگر میں آپ کی بات ماننے سے انکار کردوں تو آپ میری جان کے دشمن بھی ہو سکتے ہیں اور ایسا نہ ہونے کے امکانات بھی 99 اعشاریہ 99 فی صد ہی ہیں۔ یہ شرح اکثر و بیشتر حاوی ہوجاتی ہے۔مجھ جیسوں کی عافیت اسی میں ہے کہ آپ جو بھی کہیں وہ درست مانا جائے۔ سوال ممکن ہے کہ سچائی، سیدھے راستے پر رہنا اور درست بات پر ڈٹے رہنا،
یہ سب بچپن کے سبق کہاں جائیں گے؟ تو کیا آپ ہمیشہ سچ بول کر سر خرو ہوئے؟ بچپن میں امی کے وعدے پر یقین کر کے سچ اگلنے سے لے کر آج تک جب بھی کوئی جب کہتا ہے کہ سچ بتاؤ کچھ نہیں کہوں گا؟ اس سارے سفر میں کیا آپ نے امی کی جوتی سے لے کر لوگوں کی لعنت ملامت تک کے مراحل نہیں طے کیے؟اگر نہیں کیے تو آپ تیسری دنیا کے تیسرے درجے کے شہری نہیں ہیں۔ اگر آپ بچپن میں نہیں سمجھے کہ اصل بات چھپا جانے میں عافیت ہے تو آپ نقصان اٹھا سکتے ہیں۔اگر آپ ریاست کی عوام دشمن پالیسیوں پر بات کریں گے تو آپ غدار ہو سکتے ہیں۔ کسی ادارے میں کسی قسم کے تعصب یا اقربا پروری کے خلاف بات کریں گے
تو آپ کو کسی بھی نوعیت کا سنگین گستاخ ٹھہرا یا اور زندگی سے محروم کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کا کسی سے مسلکی اور مذہبی اختلاف ہے تو رکعتوں کی تعداد پر اختلاف کی وجہ سے کوئی بھی آپ کو کہیں بھی ختم کر کے جا سکتا ہے۔ اقلیت میں ہیں تو موت کے فرشتے کہیں بھی کسی بھی گلے محلے سے نمودار ہو کر آپ پر عتاب نازل کرسکتے ہیں۔کوئی کبھی بھی ذاتی اختلاف کو مذہبی رنگ دے کر آپ کوزندگی سے محروم کر سکتا ہے ۔ تو ایسے میں لمبی طبعی عمر کیسے پائی جائے؟ کیونکہ اب قوت مدافعت بڑھانے کے ٹوٹکے، دوائیاں اور ایس اوپیز تو موجود ہیں لیکن اٹھے ہاتھ یا ہتھیار سے بچنے کا کوئی جادو ٹونا یا منتر موجود نہیں ہے
۔بہت غور کرنے کے بعد مجھےزندہ رہنے کے لیے یہ نکات سمجھ میں آئے ہیں، آپ بھی غور کریں۔1۔ اگر آپ سوچتے ہیں تو اظہار کرنا چھوڑ دیں۔ سوچنے کی بھی کیا ضرورت ہے زندگی آپ کے سوچے بغیر بھی گزر ہی رہی ہے۔2۔ منافقت کیجئے اور اسے مصالحت سمجھ کر گزارا کر لیجئے کہ زندہ رہنا بہر حال ضروری ہے۔3۔ اٹھتے بیٹھتے آتے جاتے لوگوں کے سامنے اپنے ایمان کی قسمیں اٹھائیے تا کہ مقتول ہونے کی صورت میں لوگ آپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آپ کے ایمان کی گواہی پیش کر سکیں۔ 4۔ بھیڑ چال کا حصہ بنیے کہ اس میں عافیت ہے۔ 5۔ ایک ہاتھ سے رشوت لیجئے دوسرے سے رشوت دیجئے اور ساتھ ساتھ راشی
اور مرتشی کو برا بھلا کہتے جائیے۔6۔ عبادت کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کیجئے جہاں سے لوگ آپ کو دیکھ سکیں اور آپ کے زاہد و عابد ہونے کے گواہ بن سکیں ۔7۔ جیسے ہی دین سے دوری کی بات آئے سارا الزام بے پردہ عورتوں پر ڈال دیجیے۔8۔ آپ خود جو مرضی کریں لیکن کسی کوشک کا فائدہ بھی مت دیں، ورنہ لوگ آپ کو مجرم سمجھیں گے۔9۔ جھوٹ بولیے کہ سچ میں برکت کے قصے پرانے ہو چکے ہیں۔10۔ دنیا محبت پر قائم ہے، یہ راگ گائیے لیکن محبت کرنے والوں کو غیرت کے نام پر جان سے ہاتھ دھونے دیجیے کیونکہ محبت کی باتیں کتابوں کہانیوں اور فلموں تک ہی جچتی ہیں۔ دنیا دراصل تصادم کی بنیاد پر چلتی ہے۔11۔ ایک بات
اچھی طرح سمجھ لیں ‘صفائی نصف ایمان ہے، جھوٹے پر خدا کی لعنت اور ریپسٹ ہم میں سے نہیں‘ ۔ دن میں کم از کم دس سے بیس بار لازمی یہ باتیں لوگوں کےسامنے دہراتے جائیں پھر چاہے سڑکوں پر کوڑا پھینکیے ، سارا دن جھوٹ بولیے۔ بچوں، عورتوں اور جانوروں کو بھی چھیڑتے رہیں کوئی آپ کو نہیں پکڑ سکے گا۔12۔ کچھ بھی کر کے پیسہ کمائیے پھر مسجدیں بنوائیے، حج کیجیے اور چند ایک غریب گھروں کی مدد کر کے اس بلیک منی کو سفید کیجیے۔13۔ اگر آپ یہ سب کچھ نہیں کر سکتے تو پھر ایک موت پروف قسم کا لباس سر سے لے کر پاؤں تک پہن لیجیے کہ ہم آپ وباؤں سے بچ نکلے تو ہمارے لوگ ہی ہمیں موت کے گھاٹ اتارنے
کو تیار بیٹھے ہوں گے۔14۔ اس دور میں لمبی عمر پانے کا راز یہ ہی ہے کہ زبان، آنکھیں اور دماغ بند رکھے جائیں۔بھائیو اور بہنو! جان ہے تو جہان ہے، جان بچی سو لاکھوں پائے اور ا س جیسی دیگر ضرب الامثال کو مضبوطی سے تھام لیں اور جیتے رہیں۔ (شمائلہ حسین)

تازہ ترین خبریں

نامعلوم افرادکی فائرنگ،پی آئی رہنماء ساتھی سمیت جاں بحق

نامعلوم افرادکی فائرنگ،پی آئی رہنماء ساتھی سمیت جاں بحق

 الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے۔ ایک تھی پی ڈی ایم کے موضوع پر ٹی وی پر  پروگرام ہو رہے ہیں۔شبلی فراز 

 الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے۔ ایک تھی پی ڈی ایم کے موضوع پر ٹی وی پر  پروگرام ہو رہے ہیں۔شبلی فراز 

شرپسند دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔ نورالحق قادری 

شرپسند دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔ نورالحق قادری 

زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی کس نظرئے کی بات کررہے ہیں ؟ پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چمپیئن نہ بنیں ۔ شہباز گل 

زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی کس نظرئے کی بات کررہے ہیں ؟ پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چمپیئن نہ بنیں ۔ شہباز گل 

ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی ،مگر قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان

ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی ،مگر قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل جماعت اسلامی کی ترجیح اول میں شامل ہے۔ میاں اسلم 

اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل جماعت اسلامی کی ترجیح اول میں شامل ہے۔ میاں اسلم 

 حکومت عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے۔طاہر محمود اشرف 

 حکومت عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے۔طاہر محمود اشرف 

سمگلنگ اور دیگر منشیات سے وابستہ مسائل پر قابو پانے کے لئے صحیح وقت پر معلومات کا حصول نہایت اہم ہے۔ اعجاز شاہ

سمگلنگ اور دیگر منشیات سے وابستہ مسائل پر قابو پانے کے لئے صحیح وقت پر معلومات کا حصول نہایت اہم ہے۔ اعجاز شاہ

حکومت نےتمام اداروں کو ڈبودیا،پی ڈی ایم کامقصد

حکومت نےتمام اداروں کو ڈبودیا،پی ڈی ایم کامقصد

پیپلزپارٹی کوبڑادھچکا،اہم ترین  رہنما ء کاپارٹی چھوڑنے کااعلان،پارٹی میں سوگ کاسماں

پیپلزپارٹی کوبڑادھچکا،اہم ترین رہنما ء کاپارٹی چھوڑنے کااعلان،پارٹی میں سوگ کاسماں

تمام بچوں کو نہیں بلا سکتے ، صرف 50فیصد بچے کل سے سکول جائیں گے

تمام بچوں کو نہیں بلا سکتے ، صرف 50فیصد بچے کل سے سکول جائیں گے

پاک فوج دنیاکی 10طاقتورترین افواج میں شامل قوم کاسرفخر سے بلندکردینے والی خبرآگئی

پاک فوج دنیاکی 10طاقتورترین افواج میں شامل قوم کاسرفخر سے بلندکردینے والی خبرآگئی

پی آئی اے کاطیارہ جب ملائشیامیںپکڑاگیاتومسافروں کوتسلی  دینے کے لیے کیابات بتائی گئی

پی آئی اے کاطیارہ جب ملائشیامیںپکڑاگیاتومسافروں کوتسلی دینے کے لیے کیابات بتائی گئی

بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ