12:15 pm
کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کرنےوالی پاکستانی بچی آرزو بارے افسوسناک خبر آگئی

کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کرنےوالی پاکستانی بچی آرزو بارے افسوسناک خبر آگئی

12:15 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تیرہ سالہ آرزو راجا بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔ پولیس نے آرزو کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا، چالان کے مطابق آرزو کی کورونا رپورٹ 16 نومبر کو موصول ہوئی تھی، پولیس نے کورونا کا شکار آرزو کو عدالت میں پیش کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اظہر علی کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو کہ منفی آیا ہے۔چالان میں کہا گیا ہے کہ آرزونے اپنے بیان میں بتایاکہ اُس کی اظہرعلی سے
طویل عرصہ سے دوستی ہے، وہ اظہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر وکیل کے دفتر پہنچی جہاں اُن کا نکاح ہوا۔ چالان کے مطابق ملزم اظہر علی کے خون کےنمونے ڈی این اے کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف چائیلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب نکاح خواں نے اپنے بیان میں کہا کہ لڑکی نے عمر 18 سال ہونے سے متعلق دستاویزات پیش کیے تھے۔ آرزو کے بیان کے بعد پولیس نے مقدمہ سے اغوا کی دفعہ اے 264 خارج کردی۔

تازہ ترین خبریں