11:00 pm
اب کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہوگی۔۔ مسلم لیگ ن نےبڑا فیصلہ کرلیا،کارکنوں کوحیران کردینےوالی خبر

اب کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہوگی۔۔ مسلم لیگ ن نےبڑا فیصلہ کرلیا،کارکنوں کوحیران کردینےوالی خبر

11:00 pm

لاہور(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم شمیم اختر کی وفات پر تین دن کیلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال کے باعث تعزیت کیلئے سیاسی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی جاتی عمرہ میں موجود ہیں ۔جبکہ ن لیگ نے 3 روز تک تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما
پاکستان مسلم لیگ (ن) سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارٹی نے تین دن کیلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، تمام لیگی رہنماؤں کی جاتی عمرہ آمد جاری ہے، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، سردار ایاز صادق، خواجہ آصف اور عطاءاللہ تارڑ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ کئی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی اظہار تعزیت کیا گیا۔ جاتی عمرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق
نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے، وہ جہاز کا سفر نہیں کر سکتے، ان کی وطن واپسی ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماعطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ڈی سی لاہور کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست دے دی گئی ہے۔ڈی سی لاہور کو دی گئی درخواست میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی دو ہفتوں کیلئے پیرول پر رہائی مانگی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میاں نواز شریف اور میاں شہباز کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی تھیں، ان کی عمر 90 برس تھی ۔ بیگم شمیم اختر کی تدفین پاکستان میں ہوگی، ان کی میت کو جلد پاکستان لایا جائے گا
اس حوالے سے لندن انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے، ان کی ایک نماز جنازہ لندن جبکہ دوسری پاکستان میں پڑھائی جائے گی ۔

تازہ ترین خبریں

 سینیٹ الیکشن :پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا،عثمان بزدار

سینیٹ الیکشن :پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا،عثمان بزدار

آر یا پار۔۔وزیراعظم عمران خان نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔۔کچھ دیر میں کیا کرنےوالےہیں؟جانیے تفصیل

آر یا پار۔۔وزیراعظم عمران خان نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔۔کچھ دیر میں کیا کرنےوالےہیں؟جانیے تفصیل

ملک کو مافیا سے نجات دلانےکے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہبازگل

ملک کو مافیا سے نجات دلانےکے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہبازگل

حکومت مہنگائی کرے گی توان کیخلاف ہی فیصلے آئیں گے ،حمزہ شہباز

حکومت مہنگائی کرے گی توان کیخلاف ہی فیصلے آئیں گے ،حمزہ شہباز

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہوچکا،نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے گھر جائیں،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہوچکا،نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے گھر جائیں،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

حفیظ شیخ کی شکست:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

حفیظ شیخ کی شکست:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، فردوس عاشق اعوان

 اپوزیشن کی سیاست ’’حکومت میں آئو اور خوب پیسے کمائو‘‘ ہے،فواد چوہدری

اپوزیشن کی سیاست ’’حکومت میں آئو اور خوب پیسے کمائو‘‘ ہے،فواد چوہدری

فیصل واوڈا نااہل ہونے سے بچ گئے،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

فیصل واوڈا نااہل ہونے سے بچ گئے،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

پی سی بی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش

پی سی بی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش

غریدہ فاروقی پی ڈی ایم کی کامیابی پر خوشی سے نہال

غریدہ فاروقی پی ڈی ایم کی کامیابی پر خوشی سے نہال

سینیٹ انتخابات میں ہار ۔۔ عمران خان ایوان سےاعتمادکاووٹ لیں گے ۔ شاہ محمود قریشی

سینیٹ انتخابات میں ہار ۔۔ عمران خان ایوان سےاعتمادکاووٹ لیں گے ۔ شاہ محمود قریشی

سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں اور یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پارلیمنٹ کا عمران نیازی پر عدم اعتماد ہے ۔ اسلم غوری

سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں اور یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پارلیمنٹ کا عمران نیازی پر عدم اعتماد ہے ۔ اسلم غوری