06:25 pm
شفقت محمود بچوں کے وزیراعظم منتخب،چھٹیاں  ملنے پر شرارتی چٹکلوں سے خوشی کا اظہار

شفقت محمود بچوں کے وزیراعظم منتخب،چھٹیاں  ملنے پر شرارتی چٹکلوں سے خوشی کا اظہار

06:25 pm


اسلام آباد(ویب ڈیسک)26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کیے جانے سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا نام ٹاپ پر ٹرینڈ کرتا رہا۔یہی نہیں بچوں نے پاکستان کے اگلے وزیراعظم کے لیے بھی وزیر تعلیم شفقت محمود کو منتخب کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ طلبہ نے شرارتی چٹکلوں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور شفقت محمود کے حوالے سے طرح طرح کے دلچسپ میمز بنا کر شیئر کیے۔کسی نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہیرو
 
کہا تو کسی نے دلوں کا راجہ جب کہ کچھ لوگوں نے تو انہیں بچوں کا وزیراعظم قرار دے دیا۔اسی طرح ایک میم میں لکھا تھا کہ 'ہم لیپ ٹاپ نہیں۔۔۔چھٹیاں بانٹتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خاصی مقبول ہو رہی ہے جس میں اسلامیہ یونیورسٹی پشاور کے طلبہ تعلیمی ادارے بند ہونے کے اعلان کے بعد نعرے لگا رہے ہیں۔طلبہ کو یہ نعرے لگاتے سنا گیا کہ "جب تک سورج چاند رہے گا شفقت تیرا نام رہے گا۔"کچھ صارفین نے کہا شفقت نے شفقت دکھا دی جب کہ کچھ طلبہ نے تو شفقت محمود کو کنفرم جنتی قرار دے دیا اور بہترین وزیر تعلیم کی سند بھی تھما دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر منچلوں نے شرارتی چٹکلوں کا ڈھیر لگا دیا،کہیں انہیں کورونا، سردی اور امتحانوں سے بچانے والا ہیرو دکھایا گیا تو کہیں تاج پہنا کر بادشاہ بنا دیا گیا۔کسی نے کہا دنیا میں یوں تو ایپل پائے، پمکن پائے، چیری پائے جیسی ایک سے بڑھ کر ایک میٹھی سوغاتیں موجود ہیں لیکن اگر cutie pie کوئی ہے تو صرف شفقت انکل ہیں۔کسی نے صوبائی وزیر سعید غنی اور وفاقی وزیر تعلیم کے درمیان مکالمے کی پیروڈی پیش کردی۔ایک طالب علم نے وزیر تعلیم کی سن گلاسز میں تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا انکل آپ کو سورج تو نہیں ستا رہا؟تو دوسرے کا کہنا تھا کہ اگر آج الیکشن کا اعلان ہو جائے تو 272 حلقوں سے اکیلے شفقت انکل جیت جائیں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی وزیر تعلیم شفقت محمود کے اسکول بند کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچے کووڈ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے پر خوش ہیں اور وہ خوبصورت انداز میں اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان خوش رہنے والے لوگوں کا ملک ہے اور کوئی بھی ہم سے یہ چھین نہیں سکتا، اللہ ہمیں نظر بد سے دور رکھے۔

تازہ ترین خبریں

بلاتاخیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے ،وفاقی وزیر داخلہ

بلاتاخیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے ،وفاقی وزیر داخلہ

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست ہو گی ، عثمان بزدار

وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کو بدترین شکست ہو گی ، عثمان بزدار

احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت جمعہ تک ملتوی

فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

فوک گلوکار استاد پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج کریگا

الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج کریگا