10:22 pm
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ،سینیٹر سراج الحق نے کیا کارروائی ڈال دی ؟ جانیں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ،سینیٹر سراج الحق نے کیا کارروائی ڈال دی ؟ جانیں

10:22 pm


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کے لیے حکومت کی توجہ مبذول کرانے کی قراردادسینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق کی جانب سے ایوان بالا میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں حکومت کی توجہ ایک مظلوم،بے بس اور کمزور پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالہ سے مسلسل تاخیر کی
جانب مبذول کرائی گئی ہے جو کہ امریکہ میں قید موت وزندگی کی کشمکش میں اس انتظار میں ہے کہ کوئی اس کی رہائی کے لیے اقدامات کرے۔قرارداد میں حکومت کی توجہ سینیٹ آف پاکستان کی قرارداد نمبر 399 مورخہ 15 نومبر 2018ء کی طرف بھی مبذول کرائی گئی جو متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی اور جس میں سفارش کی گئی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھائے۔قرارداد میں حکومت کی توجہ مورخہ 21اگست 2008 قومی اسمبلی سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے منظور شدہ متفقہ قراردادکی طرف بھی مبذول کرائی گئی ہے۔قرارداد میں حکومت کی توجہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے اس وعدہ کی طرف مبذول کرائی گئی ہے جو کہ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالہ سے پوری قوم سے کیا تھا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس امر پر زور دیتے ہوئے سفارش کرتا ہے کہ وفاقی حکومت بلا تاخیر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ سے پاکستان واپسی کے لیے اقدامات کرے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان