10:26 pm
زیادتی کے مجرموں کو نامردکردیا جائیگا ، وزیراعظم نے قانون کی منظوری دیدی

زیادتی کے مجرموں کو نامردکردیا جائیگا ، وزیراعظم نے قانون کی منظوری دیدی

10:26 pm

 
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرمان کی سخت سزائوں پر مشتمل سفارشات کی اصولی کی منظور ی دیدی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے، عوام کے تحفظ کیلئے واضحاور شفاف انداز میں قانون سازی ہو گی۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی پر بحث کی گئی ۔وفاقی کابینہ نے مجرمان کی سخت سزاوں پر مشتمل سفارشات کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ
سنگین نوعیت کا معاملہ ہے قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی بھی اصولی منظوری دے دی، وزیر اعظم نے کہاکہ عوام کے تحفظ کیلئے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہو گی۔ عمران خان نے کہاکہ یقینی بنایا جائیگا کہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو، بعض وفاقی وزراء نے زیادتی کے مجرمان ک پھانسی کی سزا قانون کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا ۔ بعض وزراء نے رائے دی کہ ریپ مجرمان کو سر عام پھانسی کے تختے پر لٹکایا جانا چاہیے ،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نورالحق قادری نے بھی پھانسیکی حمایت کی،۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ابتدائی طور پر کیسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی جانب سے ریپ قانون آرڈیننس کے مسودہ پر کام مکمل کر لیا گیا،خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات اور گواہوں کا تحفظ بنیادی حصہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں،متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفط کا خاص خیال رکھا جائیگا، ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان