10:27 pm
دکانیں 6 بجے کھولنا قابل عمل نہیں، تاجروں نے حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا، کیا اعلان کردیا ؟

دکانیں 6 بجے کھولنا قابل عمل نہیں، تاجروں نے حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا، کیا اعلان کردیا ؟

10:27 pm


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہرقائد کی تاجر برادری نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ 6 بجے دکانیں کھولنا قابل عمل نہیں۔صبح 10 بجے تا شام 8 بجے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی موجود صورتحال کی وجہ سے حکومت کی جانب سے کئی پابندیاں لگائی گئی ہیں جن میں سے ایک دکانوں کو جلد بند کرنا ہے۔تاہم تاجر برادری نے اس پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صبح 6 بجے دکانیں کھولنا قبل عمل نہیں۔اس حوالے سے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ کاروباری
اوقات صبح دس سے رات آٹھ تک کیے جائیں۔ایک اور بیان میں محمد رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ تاجروں کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کے بغیر اچانک اعلان سے تجاروں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سخت حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہو کر حکومت سے بھرپور تعاون کر رہی ہے۔معاشی بدحالی کے باعث پچھلےلاک ڈاؤن سے بری صورتحال ہے۔تاجروں سے روزگار کا حق نہ چھینا جائے۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے تشویش پیدا کر دی ہے۔ کورونا کی دوسری لہر ملک بھر میں شدت اختیار کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 48 اموات ہوئیں جبکہ 2954 نئے کیسز رجسٹرڈ کیے گئے۔ جس کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 954 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، بلوچستان میں 16 ہزار 846، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558، اسلام آباد میں 27 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری