10:46 pm
انجمن ہلال احمر کی ملازمہ کی پراسرار موت، سیکرٹری جنرل کو گرفتار کر لیا گیا

انجمن ہلال احمر کی ملازمہ کی پراسرار موت، سیکرٹری جنرل کو گرفتار کر لیا گیا

10:46 pm


اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر ) انجمن ہلال احمر پاکستان کے سیکرٹری جنرل خالد بن مجید اپنے ہی ادارہ کی ایک دوشیزہ کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کےکیس میں گرفتار ہوگئے،غیر مستند اطلاعات کیمطابق خالد بن مجید کا ہلال احمر کی ملازمہ کائنات طارق سکنہ پونچھ آزادکشمیر کیساتھ مراسم تھے ،اور لڑکی شادی کرنا چاہتی تھی ،لیکن گزشتہ روز طارق بن مجید کی طرف سے شادی سے انکار پہ دوشیزہ کائنات نے زہریلی گولیاں کھالیں، انکو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد کائنات چل بسی،پولیس نے خالد بن مجید کو گرفتار
کرکے انکا موبائل قبضہ میں لے لیا،ذرائع کیمطابق خالد بن مجید صلح کی کوششیں کررہے ہیں لیکن متوفئہ کی فیملی انکاری ہے ،ادھر بتایا گیا ہے کہ ہلال احمر کی ملازمہ کائنات طارق کی ڈیڈ باڈی کا پمز میں پوسٹ مارٹم ہوگیاہے ،والدطارق اور رشتہ دار اقارب ہسپتال پہنچ چکے تھے۔ایف ائی ار تھانہ ائی نائن میں درج کر لی گئی ہے۔ ادارہ ہلال احمر کے زمہ داران نے انکشافات ظاہر کر دیے کہ لڑکی نے افس میں کل شام کو کوئی زہریلی چیز کھا لی طبعیت غیر ہونے پر سٹاف نے ہسپتال پہنچایا۔ تاہم وہجانبر نہ ہو سکی ،دوشیزہ کائنات کا تعلق تھوراڑ نڑھ سے تھا، وہ سٹوڈنٹ بھی تھی۔ابتدائی رپورٹ۔ کے مطابق پونچھ تحصیل تھوراڑ نڑھ سے تعلق رکھنے والی جواں سالہ کائنات۔ طارق جو اسلام آباد میں زیر تعلیم تھی اور ایک این جی اوہلال احمر میں ملازمت کرتی تھی اور ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی، رات اسلام اباد میں اسکی موت واقع ہونے کی اطلاعات ہیں ،زرئع سے معلوم ہوا کہ اکیس نومبرکو کائنات نے سٹوڈنٹ اکاونٹ نہ ہونےکی وجہ سے اپنے ادارے کی مشاورت سے عسکری بنک کےزریعہ سے اپنے بھائی اسامہ طارق سے ساڑھے چار لاکھ منگوائے جو کہ کسی کےزاتی بنک اکاونٹ میں ائے ہیں۔ جبکہ دو روز گزرنے کے بعد اج رات کو کائنات کی موت کی خبر نے سب کو حیران کر ڈالا۔ عوام اور خاندان میں سخت تشویش پائی جانے لگی۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کے سپرد کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری