12:05 pm
پاکستان میں کورونا بے قابو۔لاک ڈاؤن نہیں اب بات کرفیو تک پہنچ گئی۔۔ پوری قوم کیلئے پریشان کن خبر

پاکستان میں کورونا بے قابو۔لاک ڈاؤن نہیں اب بات کرفیو تک پہنچ گئی۔۔ پوری قوم کیلئے پریشان کن خبر

12:05 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا بے قابو ہوچکا، صورتحال کرفیو کی جانب جا رہی ہے۔ ملک کے سینئر صحافی و تجزیہ کار عامر متین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تشویش ناک دعویٰ کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا پھیلاو کی صورتحال خطرناک ہے، ہسپتالوں پر بہت زیادہ بوجھ ہے، حال بہت برا ہے۔لوگ اور حکومت دونوں ہی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ میڈیا اگر بڑے شہروں کے بڑے ہسپتالوں کی صورتحال دکھا دے تو لوگ سب کچھ دیکھ کر خود ڈر جائیں گے۔ یہ ایک جان لیوا مسئلہ ہے لیکن
غریب اور ترقی پذیر ممالک کو جلد ویکسین ملنے کا امکان نہیں۔ عالمی ادارہ صحت غریب و ترقی پذیر ممالک کو ویکسین دلوانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن امیر ممالک بالکل تعاون نہیں کر رہے۔اس لیے لوگ جان لیں کہ ابھی دوائی نہیں آئے گی ہمیں مزید 2 سال یہ سب کچھ برداشت کرنا ہوگا۔ لوگ خود باز آ جائیں تو بہتر ہے ورنہ صورتحال کرفیو کی جانب جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر ملک بھر میں شدت اختیار کر رہی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 48 اموات ہوئیں جبکہ 2954 نئے کیسز رجسٹرڈ کیے گئے۔ جس کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 954 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، بلوچستان میں 16 ہزار 846، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558، اسلام آباد میں 27 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 56 ہزار 120 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 165 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 31 ہزار 760 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 751 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہی گذشتہ روز وفاقی حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ملک بھر کی تمام مارکیٹس شام چھ بجے بند کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری