06:09 pm
 ملک میں فیکٹریاں اور روزگار کے مواقع بند نہیں کریں گے،عمران خان

ملک میں فیکٹریاں اور روزگار کے مواقع بند نہیں کریں گے،عمران خان

06:09 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں فیکٹریاں اور روزگار کے مواقع بند نہیں کریں گے اور مکمل لاک ڈاؤن بھی نہیں ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم بہتر انداز میں مشکل حالات سے نکلے ہیں لیکن دنیا میں اس طرح کوئی ملک نہیں نکلا بھارت کو سب سے زیادہ متاثرہ ملک سمجھا جاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے خطرہ ہے کہ بحیثیت قوم ہم نے مقابلہ نہیں کیا تو ہمارے معاشی حالات بھی بگڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے کورونا کے کیسز سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے تھے تو قوم نے ساتھ دیا تھا، ہم واحد ملک ہیں جس نے رمضان میں مساجد بند نہیں کی اور مسجدوں نے ایس اوپیز پر مکمل عمل کیا۔
عمران خان نے کہا کہ اپنے علمائے اور معاشرے میں جو بھی بڑے ہیں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک مرتبہ اللہ نے کرم کیا تھا تو اب ہم سب مل کر ذمہ داری ادا کریں اور مل کر کھڑے ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم فیکٹریاں اور روزگار کے مواقع بند نہیں کریں گے، مکمل لاک ڈاؤن نہیں کریں گے کیونکہ دہاڑی دار طبقے کو بے روزگار نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے کہوں گا ایس اوپیز پر عمل کریں اور سب سے آسان ماسک پہنناہے۔اپوزیشن کے جلسوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کورونا جلسے جلوس سے زیادہ پھیلتا ہے اور کسی کو این آر او نہیں ملنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں آلودگی بڑھی اور پانی کا مسئلہ ہے اور اگر راوی منصوبہ نہیں بنا تو چند برسوں میں لاہور وہاں تک پہنچے گا اور بغیر منصوبہ بندی کے پھیلے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ راوی اور بنڈل منصوبے کا بنیادی مقصد لاہور اور کراچی کو بچانا ہے اور یہ گرین سٹی بنیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے غیر ملکی سرمایہ آئے گا اورپاکستان میں ڈالرز آئیں گے، ان منصوبوں سے بےتحاشا روزگار ملے گا۔خلیجی ممالک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی پالیسی پر سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مؤقف کو دنیا میں آج جتنا تسلیم کیا جاتا ہے پہلے کبھی نہیں تھا، افغانستان میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لیے کام کیا اور دنیا میں مثبت کردار کو سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ترکی، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اچھے تعلقات ہیں اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے اور ہمارے پاس قائد اعظم کے فرمودات موجود ہیں۔عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا نے اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر پلازے بنائے ہیں، جس میں سیاست دان بھی ہیں اور ہم ان کے پیچھے جا رہے ہیں اور بہت بڑی کارروائی ہونے والی ہے، ابھی شروع ہوچکی ہے لیکن یہ 5 فیصد ہے۔مہنگائی سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمیں فوڈ سیکیورٹی کی طرف سے تخمینہ کم دیا اور گندم درآمد کرنے میں تاخیر ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

کورونا  ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

سانپ کو کیسے مارا ؟  DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

سانپ کو کیسے مارا ؟ DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل