07:22 pm
سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے تقریباً تین سال قید میں رہنے والے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ  اور ایک شریک ملزم کی ضمانت منظورکر لی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت ملزم شاہد شفیق کے وکیل اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سے خزانے کو کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ میرے مؤکل کا کوئی مالی فائدہ ثابت نہیں ہوا،
صوبائی حکومت کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوا لیکن میرا مؤکل 3 سال سے قید ہے۔اس دوران احد چیمہ کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کے مؤکل احد چیمہ پر پیراگون سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کا الزام بے بنیاد ہے، احد چیمہ نے بطور چیئرمین ایل ڈی اے پیراگون سوسائٹی کو غیر قانونی قرار دیا ۔امجد پرویز نے کہا کہ ریفرنس میں 13 شریک ملزمان کی ضمانت ہو چکی ہے، حکومت کو 3 ہزار کنال زمین سے محروم کرنے کا الزام درست نہیں، سرکار کی ایک انچ زمین کی رجسٹری کسی کے نام نہیں ہوئی، معاہدے میں نہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہوئی نہ ہی دوسری کوئی بے ضابطگی کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ 71 مزید گواہان کے بیانات اور جرح ہونا باقی ہے، تین سال پہلے ہی گزرچکے ہیں۔وکلاء صفائی اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے احد چیمہ اور شاہد شفیق کی ضمانت 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔عدالت نے ملزمان کو اپنے پاسپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد