07:33 pm
بلاول شاید اپنی بہن کی منگنی میں شریک نہ ہوں، کامران خان

بلاول شاید اپنی بہن کی منگنی میں شریک نہ ہوں، کامران خان

07:33 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ شاید بلاول بھٹو زرداری اپنی بہن کی منگنی کی تقریب میںبھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان نے انکشاف کیا کہ بلاول بھٹو زرداری نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے۔
اور دو روز کے بعد ان کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب ہے۔ ممکنہ طور پر وہ اس میں شرکت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کے مشیر جمیل سومرو کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا تھا جس کے بعد بلاول نے خود کو آئیسولیٹ کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں