09:51 pm
بھارتی فوج کی فائرنگ،33سالہ پاکستانی شخص شہید

بھارتی فوج کی فائرنگ،33سالہ پاکستانی شخص شہید

09:51 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر سے ملحقہ پاکستانی شہری آباد ی کو اندھا دھند فائرنک کا نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فوجی کی جانب سے ایک مرتبہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز بھارتی فوج نے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی 
فائرنگ سے 3 بچیوں کو 33 سالہ والد عنصر شہید ہوگیا۔ عنصر موٹرسائیکل پر سوار تھا جب بھارتی فوج نے اسے نشانہ بنایا۔ اس اشتعال انگیزی کے بعد پک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی میں بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین خبریں