09:53 pm
فیصل آباد کے پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

فیصل آباد کے پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج سامنے آگئی

09:53 pm

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وسطی پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پٹرو ل پمپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ افسوسناک واقعے ساہیانوالہ کے علاقے میں دو روز قبل پیش آیا۔ جب ڈاکوئوں نے پیٹرول پمپ سے 33 لاکھ 36 ہزار روپے کی رقم لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے تاہم
ڈاکووں کا سراغ نہیں مل سکا۔دوسری جانب جیو نیوز کو موصول ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو پیٹرول پمپ پر بنےدفتر میں ایک سکیورٹی گارڈ سے گتھم گتھا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔یڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کے ہاتھ میں پستول اور سکیورٹی گارڈ کے ہاتھ میں گن موجود ہے تاہم ملزمان نے بندوق کی میگزین گرا کر سکیورٹی گارڈ کو نہتا کر کے رقم لوٹی اور فرار ہو گئے۔

تازہ ترین خبریں