10:53 am
 رومانی گلوکار کی آصف غفور کو ترقی ملنے پر مبارکباد

رومانی گلوکار کی آصف غفور کو ترقی ملنے پر مبارکباد

10:53 am

رومانیہ کے میوزک بینڈ ’ایکسنٹ‘ کے لیڈ گلوکار ’سینا ایڈرین‘ کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل بننے پر مبارکباد دی گئی ہے اور ساتھ ہی ایک بار پھر ’فنٹاسٹک چائے‘ کو یاد بھی کیا ہے۔عالمی شہرت یافتہ میوزک بینڈ ’ایکسنٹ‘ کے گلوکار کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے ’دوست‘ اور پاک فوج کے سابق ترجمان آصف غفور کیلئے مبارکباد کا خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔گلوکار نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں آصف غفور
کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے دوست لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے پر بہت مبارک ہو۔‘غیر ملکی گلوکار اپنے ٹوئٹ میں بھارتیوں کو ’لاجواب چائے‘ یاد کروانا نہ بھولے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں آصف غفور کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں نے ہاتھ میں چائے کا کپ تھاما ہوا ہے۔گلوکار نے لکھا کہ ’میں آپ کیساتھ دوبارہ ’لاجواب چائے‘ پینے کیلئے بے تاب ہوں۔‘واضح رہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی،
تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں اور 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ سینا نے گزشتہ برس پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن کے ساتھ ’فنٹاسٹک ٹی‘ پینے کی خواہش کا اظہار کیا۔میجر جنرل آصف غفور نے بھی جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں اپنے آفس میں چائے کی دعوت دے دی تھی۔بعد ازاں غیر ملکی گلوکار نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے آصف غفور کو ٹیگ کرتے ہوئے ملاقات کی اطلاع دی اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ پاکستان کی چائے بہت زبردست ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ 27 فروری کے بعد سے ’ فنٹاسٹک کپ آف ٹی، فنٹاسٹک ٹی ‘
​​​​​​​ وغیرہ وہ الفاظ ہیں جن سے جہاں پاکستان کی شاندار چائے کی تعریف بیان ہوتی ہے وہیں یہ الفاظ بھارتیوں کی چھیڑ بن چکی ہے۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جب پکڑا گیا تو اس نے بھی پاکستانی چائے کی ’فنٹاسٹک ٹی‘ کے الفاظ سے تعریف کی تھی۔ابھی نندن کی تعریف کے بعد سے اُن کا یہ جملہ اور پاکستانی چائے بہت مشہور ہوگئی۔

تازہ ترین خبریں

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

جہانگیر ترین گروپ کا حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکار

 لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال

عوام تیاری کریں۔۔۔آج ملک میںکیا ہونےوالاہے؟ جان کر روزہ داروں کا چہرہ کھل اٹھےگا

عوام تیاری کریں۔۔۔آج ملک میںکیا ہونےوالاہے؟ جان کر روزہ داروں کا چہرہ کھل اٹھےگا

حکومت کا ایک اور یو ٹرن۔۔۔ کالعدم تنظیم سے پابندی کے حوالے سےاب کیا فیصلہ کرنےوالی ہے؟عوام کیلئے یقین کرنا مشکل

حکومت کا ایک اور یو ٹرن۔۔۔ کالعدم تنظیم سے پابندی کے حوالے سےاب کیا فیصلہ کرنےوالی ہے؟عوام کیلئے یقین کرنا مشکل

شاہ محمود قریشی دورہ ایران کیلئے روانہ ہو گئے

شاہ محمود قریشی دورہ ایران کیلئے روانہ ہو گئے

اب کتنی عمرپرریٹائرکیاجائے گا،حکومت نے بڑااعلان کردیا

اب کتنی عمرپرریٹائرکیاجائے گا،حکومت نے بڑااعلان کردیا

وفاقی حکومت پے درپے بلنڈر کررہی ہے ،خورشید شاہ

وفاقی حکومت پے درپے بلنڈر کررہی ہے ،خورشید شاہ

عمران خان کل بھی پارلیمان کو چکمہ دے کر نکل گئے،رانا ثنا اللہ

عمران خان کل بھی پارلیمان کو چکمہ دے کر نکل گئے،رانا ثنا اللہ

این اے 249ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا

این اے 249ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا

حکومت نے15 روپے کے پیچھے عوام کو بھکاری بنا دیا،لاہورہائیکورٹ

حکومت نے15 روپے کے پیچھے عوام کو بھکاری بنا دیا،لاہورہائیکورٹ