02:27 pm
 متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت کو کام کرنے کی اجازت ہے،زلفی بخاری

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی افرادی قوت کو کام کرنے کی اجازت ہے،زلفی بخاری

02:27 pm


اسلام آباد(ویب ڈیسک)معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے میڈیا میں زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی افرادی قوت کو کام کرنے کی اجازت ہے اور ان پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی نے یہ بیان اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں اماراتی وزیر ناصر بن ثانی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ان باتوں 
کی تردید کر دی ہے۔ اس موقع پر زلفی بخاری نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔سید ذوالفقار بخاری نے پاکستانیوں کو خشخبری دیتے ہوئے لکھا کہ یہ باتیں درست نہیں ہیں کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہماری افرادی قوت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران جن جو پاکستانی اپنی نوکریاں کھو بیٹھے تھے، اب ان کو ہی پہلی ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ 10 سالہ گولڈن ویزا کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی ایک نجی ٹیلی وژن سے گفتگو میں امید کی تھی کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے جلد پاکستانیوں کیلئے ویزے جاری کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستانیوں کے ویزوں کو منسوخ نہیں کیا جا رہا۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سمیت بہت سے ممالک کیلئے ویزے جاری کرنا بند کر دیا تھا۔ اس وقت یو اے ای میں بہت سے پاکستانی ملازمین بہت سے شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ہر ماہ بڑی تعداد میں زرمبادلہ پاکستان بھیجنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بھی بارہا سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کی بات کر چکے ہیں اور اس کیلئے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں سونپ دیں

وزیراعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں سونپ دیں

نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کافیصلہ

 طوبیٰ سے طلاق کے دعوے کے بعد عامر لیاقت بھی بول پڑے

طوبیٰ سے طلاق کے دعوے کے بعد عامر لیاقت بھی بول پڑے

کورونا کا شکار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور انتقال کرگئے

کورونا کا شکار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور انتقال کرگئے

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

نواز شریف 500 ملین ڈالر دے کر لندن گئے،حافظ حسین احمد

 رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

رنگ روڈتحقیقاتی رپورٹ میں زلفی بخاری اور غلام سرور خان کا کوئی ذکر نہیں، فواد چوہدری

 عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

عمرا ن خان حکومت نے ایک روپیہ قرضہ واپس نہیں کیا،مفتاح اسماعیل

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کردی گئی

 ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے ،این سی او سی

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خز انہ نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کرلیا

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

ملک کو تباہ کردیا گیا ہے،ایسی بدترین حکومت آج تک نہیں دیکھی،شہبازشریف

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

چوہدری نثار کااسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ انکی جگہ کون الیکشن لڑیگا؟ممکنہ نام سامنے آگیا

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ