09:02 pm
پاکستان سٹیل کے ہزاروں ملازمین برطرف

پاکستان سٹیل کے ہزاروں ملازمین برطرف

09:02 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیل ملز سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ برطرفیوں کےلیٹر گھروں میں پہنچا دیے گئے ہیں۔ ترجما ن سٹیل ملز کا کہناتھا ہے کی برطرف ہونے والوں میں ڈسی ای، ڈی جی ایم ، منیجرزبھی شامل ہیں۔ مل کے سکول و کالج کے سٹاف کو برطرف نہیں کیا گیا۔ ڈپارٹمنٹس
کے کارپوریٹ سیکرٹریز کو برطرف نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ رواں سال 9 جون کو وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کرنے کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تجویز کی منظوری دی تھی۔گولڈن ہینڈ شیک سکیم کے تحت ملازمین کو فی کس 23لاکھ روپے ملیں گے کہ جو زیادہ سے زیادہ 70سے 80لاکھ بھی ہوں گے۔برطرف ملازمین کی تعد اد 5,544ہے،

تازہ ترین خبریں