09:05 pm
چرواہے کے بیٹے کو یونیورسٹی میں سکالر شپ مل گیا

چرواہے کے بیٹے کو یونیورسٹی میں سکالر شپ مل گیا

09:05 pm


عمر کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پڑھائی چھوڑو ، گھر میں چار آنے بھی نہیں ہیں۔ چند روز قبل عمر کوٹ کے انتہائی محنتی اور قابل  نوجوان کوا س کے غریب باپ نے یہ بات کہی تو اس کی ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کہ ارباب اختیار کا دل پسیج گیا۔وائس چانسلر مہران یونیورسٹی اسلم عقیلی نے اس ویڈیو پر نوٹس لے لیا 
اور نوجوان علی رضا کو اب یونیورسٹی میں سکالر شپ مل گیا ہے۔علی رضا کے تمام اخراجات یونیورسٹی برداشت کرے گی۔واضح رہے کہ علی رضا نے پری انجینئرنگ کے بعد انٹری ٹیسٹ پاس کیا تھا لیکن تعلیم حاصل کرنےکےلئےرقم نہیں تھی۔داخلہ ملتے ہی علی رضا کی آنکھوں میںا ٓنسو آگئے

تازہ ترین خبریں