09:17 pm
دولت کا نشہ، امیرزادی نے مال کے گارڈ کو تھپڑ دے مارا

دولت کا نشہ، امیرزادی نے مال کے گارڈ کو تھپڑ دے مارا

09:17 pm

کراچی (ویب ڈیسک )دولت کے نشے میں عزت اور احترام کو بھلادینے والی کراچی کی امیر زادی اصول بھول گئی، طاقت کے سرور میں غریب گارڈ کو تھپڑ دے مارا، واقعہ کلفٹن کے ڈول مین مال میں پیش آیا، جہاں کورونا کی وجہ سے جلد ہی مال بند کرنے کئے احکامات کےپر عمل کرتے ہوئے گارڈ نے بیریئر نہیں ہٹایا ، جس پر امیر زادی نے گارڈ کو تھپڑ مار دیا، ساتھ کھڑی لڑکی نے روکنے کی کوشش کی بھی لیکن غصے میں لڑکی نہ مانی بلکہ گارڈ کی تصویر کھینچنے لگی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے خوب آڑے ہاتھوں لیا، ڈاکٹر ہما سیف نے لکھا کہ سفید کرولا بی کے ایف -001 میں موجود خاتون نے مال کے نظر ثانی شدہ وقت کے مطابق رکاوٹ نہ کھولنے پر ڈول مین مال (کلفٹن کراچی) پر گارڈ کو تھپڑ مارا یہ جب ہوتا ہے جب والد کے دولت کی طاقت سر چڑھ جاتی ہے۔دیگر صارفین بھی دولت مند لڑکی کے ہاتھوں غریب ڈرائیور پر ڈھائے گئے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں