10:03 pm
کرونا کا شکار سینیٹر کلثوم پروین پرائیویٹ ہسپتال منتقل

کرونا کا شکار سینیٹر کلثوم پروین پرائیویٹ ہسپتال منتقل

10:03 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین تو طبیعت خراب ہونے پر پرائیویٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کلثوم پروین کی صحت خراب ہونے پر ان کا کووڈ 19کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس کے رزلٹ پازیٹو آیا ہے۔ 
انھیں پہلے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جبکہ اب ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے جس کے بعد انھیں پرائیویٹ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کلثوم پروین کو سانس لینے میں دقت ہو رہی ہے۔اور انھیں آکسیجن لگا دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں