03:26 pm
بختاوربھٹونےاپنی منگنی میں والدہ جیسالباس کیوں نہیں  پہنا؟تقریب میں شامل تمام مہمانوں میں کیابات مشترک تھی؟

بختاوربھٹونےاپنی منگنی میں والدہ جیسالباس کیوں نہیں  پہنا؟تقریب میں شامل تمام مہمانوں میں کیابات مشترک تھی؟

03:26 pm


کراچی (ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے 27 نومبر کی شام کو محمود چوہدری سے منگنی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب اگرچہ شام 4 بجے شروع ہونی تھی، تاہم تقریب کچھ تاخیر سے شروع ہوئی۔منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد سمیت انتہائی قریبی رشتہ داروں 
اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اہنم رہنماؤں نے شرکت کی۔منگنی کی تقریب میں بختاور اور ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو کی قریبی سہیلیوں نے بھی شرکت کی۔منگنی کی تقریب میں بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو نے کورونا ہونے کے باعث شرکت نہیں کی، تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بہن کی خوشیوں میں شرکت کی۔بختاور بھٹو کے والد آصف علی زرداری بھی ہسپتال سے ڈاکٹرز کے مشورے کے تحت محض 2 گھنٹے کے لیے تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے، جب کہ کورونا کی وجہ سے تقریب کو بھی محدود اور مختصر کیا گیا تھا۔تقریب میں بختاور بھٹو زرداری کی دونوں پھوپھو، صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو اور فریال تالپور بھی شریک ہوئیں۔بختاور بھٹو کی زندگی کے اہم ترین دن کی تقریب میں ان کی غیر ملکی سہیلیوں نے بھی شرکت کیں، جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت دیگر ممالک سے آئی تھیں۔بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری بھی اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ بلاول ہاؤس پہنچے جس کے بعد منگنی کی رسم ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔تقریب میں مہمانوں کی تواضع دیسی اور بدیسی کھانوں سے کی گئی، مینو میں کوفتے، بریانی، چکن بروسٹ اور مچھلی مینو میں شامل تھے جبلہ بچوں کے کھانے کے لیے خصوصی ڈشز بھی تیار کی گئیں تھیں۔منگنی کی تقریب میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔بختاور بھٹو نے ٹی پِنک رنگ کا لہنگا وشال پہنی جبکہ ان کے منگیتر نے سفید کرتا پہنا، ساتھ ہی انہوں نے بھی لباس سے ملتی جلتی شال پہن رکھی تھی۔منگنی کی تصاویر کو بختاور بھٹو، بلاول بھٹو اور دیگر افراد نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں کی منگنی کا اعلان 15 نومبر کو کیا گیا تھا، خیال کیا جا رہا تھا کہ بختاور بھٹو منگنی کے موقع پر والدہ کی جانب سے نکاح پر پہنے گئے لباس جیسا لباس پہنیں گی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔بختاور بھٹو زرداری کی والدہ نے نکاح کے موقع پر گلابی و ہرے رنگوں کے امتزاج کا لباس پہنا تھا جب کہ بختاور بھٹو نے منگنی کے موقع پر گلابی رنگ کا لباس پہنا۔تاہم بختاور بھٹو زرداری کے لباس کو بھی سراہا گیا، ساتھ میں ان کے منگیتر کے لباس کی بھی تعریف کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

چُلبلے اور نت نئے بیانات دینے والی وفاقی وزیر زرتاج گل کا عید الفطر پر خصوصی انٹرویو

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لرزہ خیز حادثہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوگیا ، ایمبولینسیں روانہ ، ہر طرف چیخ وپکار

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری،عید کے بعد شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

سمندری طوفان کے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

شہر قائد میں کے پیسوں عوض قبر توڑ کر دوسری میت کی تدفین کا انکشاف

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق طلبا کیلئے ایک اور بڑی خبر،حکومت نے چھٹی کے دن اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پاکستان کیلئے شاندار اعلان ،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

اسرائیل کے غزہ پر بدترین حملے ،41 بچوں سمیت 154افراد شہید

 ’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

’’فلسطینی بچی ننھی منی مچھلیاں بچا کر خوش،خبر پڑھ کر آپ کی آنکھیں نم ہوجائینگی

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

پی ٹی اے نے گمشدہ اور چھینے گئے فون بلاک کروانے کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا

نہری پانی میں کمی پر پیپلزپارٹی کا سندھ پنجاب سرحد پر دھرنے کا اعلان

نہری پانی میں کمی پر پیپلزپارٹی کا سندھ پنجاب سرحد پر دھرنے کا اعلان

اسفندیار ولی کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، ملکی فضا سوگوار

اسفندیار ولی کے گھر صف ماتم بچھ گئی ، ملکی فضا سوگوار

پی ٹی آئی عہدیدار کورونا سے انتقال کرگئے،وزیراعظم عمران خان غم سے نڈھال

پی ٹی آئی عہدیدار کورونا سے انتقال کرگئے،وزیراعظم عمران خان غم سے نڈھال

پاکستان میں ایک ہی روز 76افراد جان کی بازی ہار گئے ، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، ہرطرف چیخ وپکار

پاکستان میں ایک ہی روز 76افراد جان کی بازی ہار گئے ، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، ہرطرف چیخ وپکار