09:37 pm
حکومت پر فوج کے شدید دباؤ کی  خبریں۔۔۔وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے۔کپتان نے حقیقت عوام کے سامنے کھول کررکھ دی ۔ آج کی بڑی خبر

حکومت پر فوج کے شدید دباؤ کی خبریں۔۔۔وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے۔کپتان نے حقیقت عوام کے سامنے کھول کررکھ دی ۔ آج کی بڑی خبر

09:37 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر فوج کے دباؤ کی اطلاعات کو مسترد کردیا، کہا کہ انہیں فوج سے الجھنے کی ضرورت تو اس صورت میں پڑے گی جب وہ کوئی دباؤ ڈالےگی، اب تک ایسی ایک چیز بھی نہیں ہوئی ہے کہ انہیں فوج سے الجھنا پڑے بلکہ میں جو کہتا ہوں فوج وہ بات مانتی ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھاکہ لیفٹیننٹجنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سدرن کمانڈ کے تجربے کی
وجہ سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لگایا، بطور وزیراعظم یہ کہنا ان کا کام نہیں ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کلین ہیں، جو کچھ ان کیخلاف کہا گیا وہ محض الزامات ہیں، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو نیب میں چلا جائے، جہانگیر ترین کے معاملات سامنے آنے پر افسوس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہےکہ جن سیاستدانوں پرکرپشن کےکیسز ہیں یہ سب ہماری حکومت سے پہلے کے ہیں، ہماری حکومت میں صرف شہباز شریف پرکیسز بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے ایک دوسرے پرکیسز بنائے ہیں، جب ہم حکومت میں آئے تو اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے باہر بھاگ چکے تھے۔وزیراعظم کاکہنا تھاکہ آصف زرداری کو دوبار نواز شریف نے جیل میں ڈالا، نواز شریف اور آصف زرداری کی کرپشن پر ڈاکیومنٹریز بنی ہوئی ہیں، ہم نے اداروں کو آزادچھوڑا ہوا ہے ، قومی احتساب بیورو (نیب) پر بھی ہمارا کوئی کنٹرول نہیں۔ان کاکہنا تھاکہ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں سلیکٹڈ حکمران تھے، مریم نواز کو نواز شریف کی بیٹی ہونے پر مسلم لیگ ن میں پوزیشن ملی جب کہ بلاول بھٹو زرداری پرچی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بنے ، میں نے صفر سے شروع کیا اور 22 سال جدوجہد کی۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کاکہنا تھا کہ فوج کا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، ساری خارجہ پالیسی تحریک انصاف کی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے برطانیہ جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رپورٹس پڑھیں توسوچاکسی کو اتنی بیمارییاں ہوسکتی ہیں؟ شہباز شریف نے لاہورہائی کورٹ میں نوازشریف کی گارنٹی دی تھی، نواز شریف کو باہر بھیجنے کے لیے کسی نے مجھ پر دباؤ نہیں ڈالا، نہ کوئی دباؤ ڈال سکتا ہے، میں جو کرتاہوں وہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو پتہ ہوتا ہے۔انہوں نےکہاکہ جب ہم 4 حلقے کھولنے کاکہہ رہے تھے تو ہم تمام فورمزپرگئے تھے، 2013 کے الیکشن میں 133حلقوں کے خلاف پٹیشن فائل کی گئی اور 2018 کے الیکشن میں ن لیگ اور پی پی نے24 پٹیشنز فائل کیں جب کہ تحریک انصاف نے 23 پٹیشنز فائل کیں، فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے بھی کہا کہ 2018 کے الیکشن 2013 کے مقابلے میں بہتر تھے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کسی حکومتی رکن پر الزام کی آئی بی سے تحقیقات کراتا ہوں، جہانگیر ترین کےخلاف ایف آئی آر درج ہوئی ، جہانگیر ترین کہتے ہیں وہ بے قصور ہیں، جہانگیر ترین ہمارے بہت قریبی رہے ہیں، ساتھ بہت کام کیا ، وہ بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔انویسٹی گیشن چل رہی ہے،اداروں میں مداخلت نہیں کروں گا،چینی کے کارٹل پر پہلی بار ایسی تحقیقات ہوئی ہے،ہم قانون کے مطابق چل رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے ان کاکہنا تھاکہ ان کے ہمارے ایک دو لوگوں سے پرابلم تھے، فردوس عاشق اعوان پرکرپشن کاکوئی کیس نہیں تھا جب کہ فیاض چوہان تگڑی وزارت چاہتے تھے جو ان کو مل گئی ہے، ہمیں فیاض چوہان اور فردوس عاشق اعوان دونوں کی ضرورت ہے، میچ جیتنے کےلیے ٹیم میں تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا مزیدکہنا تھاکہ ہمارے 5 سال میں ایک کروڑ سے بھی زیادہ نوکریاں ہوں گی۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ