01:00 pm
برطرف سٹیل ملز ملازمین کا عدالت جانے کا اعلان لیکن حکومت ماہانہ تنخواہ کی مد میں ملازمین کو کتنی رقم دے رہی تھی؟

برطرف سٹیل ملز ملازمین کا عدالت جانے کا اعلان لیکن حکومت ماہانہ تنخواہ کی مد میں ملازمین کو کتنی رقم دے رہی تھی؟

01:00 pm


کراچی، اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان  سٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کے معاملے پر نیشنل ہائی وے پر دوسرے روز بھی احتجاج کیا گیا، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس ناانصافی اور ظالمانہ اقدام کیخلاف عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے، احتجاج کے دوسرے مرحلے میں گورنر ہاؤس کا رخ کریں گے جبکہ وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل ملازمین کے معاملے پر بہت سیاست ہوگی، اور سیاست وہ کر رہے جو کہتے تھے
کہ پی آئی اے خریدنے پر سٹیل مل مفت دیں گے،پانچ سال سے اسٹیل مل بند ہے، اور پچہتر کروڑ روپے بند مل ملازمین کو تنخواہ کی مد میں ادا کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ساڑھے 4 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کے خلاف ملازمین نے دوسرے روز بھی نیشنل ہائی وے سٹیل ٹاؤن موڑ پر احتجاج کرکے دونوں ٹریک بند کردیے، احتجاج میں بڑی تعداد میں سٹیل ملز کے ملازمین شریک ہوئے۔نیشنل ہائی وے کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، کئی گھنٹے روڈ کی بندش سے ٹرک، ٹرالرز، ٹینکرز سمیت دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز گھنٹوں ایک ہی جگہ کھڑے رہے، ملازمین نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے برطرفی کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔لیبررہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہمیں بے روزگار کررہی ہے، برطرفی کے فیصلے کو واپس لیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو نوٹسز ملنا بھی شروع ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے کے بعد سٹیل ملز کی بحالی کا وعدہ کیا تھا مگر اس کے برعکس بند سٹیل ملز کو مستقل تالے لگانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں ،احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنماؤں نے کہا کہ عدالت کہہ چکی تھی کہ سٹیل ملز ملازمین کیلیے حکومت اقدامات کرے اور رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے لیکن حکومت نے اقدامات کرنے اور رپورٹ بنانے کے بجائے 4 ہزار سے زائد ملازمین کو جبراً بے روزگار کردیا ہے۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس ناانصافی اور ظالمانہ اقدام کیخلاف عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے، احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا، احتجاج کے دوسرے مرحلے میں گورنر ہاؤس کا رخ کریں گے، حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف مزدور یکجا ہوگئے ہیں اور آخری سانس تک اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔دوسری طرف اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل مل ہمارا قومی اثاثہ ہے جسے درست کرنے کے لئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے، ماضی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے آج سخت فیصلے کرنا پڑے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ 2008 میں پاکستان سٹیل مل منافع میں جارہی تھی، پیپلز پارٹی کی حکومت میں آنے کے بعد سٹیل مل خسارے میں چلی گئی، مسلم لیگ (ن) کے دور میں اسٹیل مل کو بند کردیا گیا، گزشتہ پانچ سال سے سٹیل مل بند ہے، اور 75 کروڑ روپے بند مل ملازمین کو تنخواہ کی مد میں ادا کی جارہی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سٹیل مل پر 230 ارب روپے کا قرض ہے، ہماری حکومت بند مل کے ملازمین کو 55 ارب روپے ادا کر رہی ہے، بیل آؤٹ کے نام پر اب تک حکومتیں 92 ارب روپے ادا کر چکی ہیں، جن ساڑھے چار ہزار ملازمین کو نکالا جا رہا ہے انہیں ساڑھے 23 ارب روپے ادا کئے جائیں گے، سروس قوانین کے مطابق ہر ملازم کو 23 لاکھ سے زائد کی ادائیگی ہوگی۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ سٹیل مل ملازمین کے معاملے پر بہت سیاست ہوگی، اور سیاست وہ کر رہے جو کہتے تھے پی آئی اے خریدنے پر سٹیل مل مفت دیں گے، سرکاری اداروں کے نقصانات دفاعی بجٹ سے بھی بڑھ چکے ہیں، ملازمین کو نہ نکالیں تو کئی سو ارب روپے مل پر لگیں گے، سٹیل مل میں نجی سرمایہ کاروں کو شامل کیا جائے گا، مل کی 19 ہزار ایکڑ زمین میں سے 1300 ایکڑ کو لیز کیا جائے گا، اور زمین لیز کرنے کا مقصد بھی سٹیل مل کو چلانا ہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر