02:17 pm
روک سکوتوروک لو۔۔جلسہ توہرصورت ہوکررہے  گا،بلاول نے کارکنان کوملتان پہنچنے کی ہدایت کردی

روک سکوتوروک لو۔۔جلسہ توہرصورت ہوکررہے گا،بلاول نے کارکنان کوملتان پہنچنے کی ہدایت کردی

02:17 pm


کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان کو ملتان پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان قاسم باغ میں پولیس کے ساتھ پی پی کارکنان کی جھڑپ کے بعد رہنماؤں اور جیالوں کی گرفتاریوں سے پیدا شدہ سیاسی صورت حال میں بلاول بھٹو نے کارکنان کے ساتھ پارٹی کی قیادت کو بھی ملتان پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی ملتان پہنچنےکی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس رکاوٹ بنی تو پی ڈی ایم کی تحریک مزید زور پکڑے گی۔
ادھر سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضاگیلانی کے صاحب زادے علی قاسم گیلانی کی 30 دن تک نظر بندی کے احکامات جاری ہو گئے۔ یہ احکامات ڈپٹی کمشنر نے 16 ایم پی او کے تحت جاری کیے۔رات گئے انتظامیہ نے قاسم باغ کا کنٹرول سنبھال کر مرکزی راستہ کنٹینر پھر بند کر دیا ہے، اس دوران پولیس سے جھڑپ کے بعد متعدد پی ڈی ایم رہنما اور کارکن گرفتار کیے گئے، جلسہ گاہ سے شامیانے، کرسیاں اور دیگر سامان بھی ہٹا دیاگیا ہے۔قاسم باغ واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹویٹ کیا کہ حکومت پنجاب، ملتان میں پی پی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے، چاہے کچھ ہو جائے ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے، آصفہ بھٹو میری نمائندگی کے لیے ملتان پہنچ رہی ہیں، ملتان میں جلسہ ہو کر رہےگا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے ملتان کے قاسم باغ میں 30 نومبر کو جلسے کا اعلان کیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دی مگر پھر بھی سیاسی جماعتوں نے ہر حال میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

وزیر تعلیم سے جامعات میں نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ

وزیر تعلیم سے جامعات میں نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ

کیا ہونے جارہاہے ؟فواد چوہدری کے بیان نے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا

کیا ہونے جارہاہے ؟فواد چوہدری کے بیان نے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا

10 ماہ میں سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعلیٰ سندھ کوداد دینگے

10 ماہ میں سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعلیٰ سندھ کوداد دینگے

عمران خان کو ملکی سفارت کاری کا جنازہ نکالنے کے بعد خطاب کی یاد آئی، مریم اور نگزیب

عمران خان کو ملکی سفارت کاری کا جنازہ نکالنے کے بعد خطاب کی یاد آئی، مریم اور نگزیب

ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات جاری۔۔راستہ بند  کرنے کی تیاریاں

ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات جاری۔۔راستہ بند کرنے کی تیاریاں

انتخابی اصلاحات ،سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کردی

انتخابی اصلاحات ،سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم نے عوام سے بڑی اپیل کردی ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

وزیراعظم نے عوام سے بڑی اپیل کردی ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

وزیراعظم 3روزہ دورے پرکل کہاں جائینگے ؟ کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر ،ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

وزیراعظم 3روزہ دورے پرکل کہاں جائینگے ؟ کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر ،ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

 مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ایسا ردعمل،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ایسا ردعمل،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

نئی تاریخ رقم،نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ ،خبر پڑھ کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

نئی تاریخ رقم،نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ ،خبر پڑھ کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 8 سے شام5بجے تک ,1لاکھ20ہزار ڈالر تنخواہ پرگھریلو ملازم درکار

ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 8 سے شام5بجے تک ,1لاکھ20ہزار ڈالر تنخواہ پرگھریلو ملازم درکار

کیا شہباز گِل نے سرکاری خرچے پرعمرہ ادا کیا؟اہم تفصیلات آگئیں

کیا شہباز گِل نے سرکاری خرچے پرعمرہ ادا کیا؟اہم تفصیلات آگئیں