04:35 pm
ملتان جلسہ ہو کر رہے گا، انتظامیہ کارکنوں پر ڈنڈا استعمال کرتی ہے توکارکنوں کوبھی ڈنڈاستعمال کرنے کی اجازت ہے،مولانا فضل الرحمان  

ملتان جلسہ ہو کر رہے گا، انتظامیہ کارکنوں پر ڈنڈا استعمال کرتی ہے توکارکنوں کوبھی ڈنڈاستعمال کرنے کی اجازت ہے،مولانا فضل الرحمان  

04:35 pm

ملتان(ویب ڈیسک)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ،حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے کل کا جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا،انہوں نے ہدایت کی کہ کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کرملتان کا رخ کریں،کوئی طاقت جلسے کو روکے توعوام کاسیلاب بہاکرلے جائے گا،اگرانتظامیہ ڈنڈااستعمال کرتی ہے تو آپ بھی ڈنڈاستعمال کرنے کی اجازت ہے۔ملتان میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کے پورے ملک میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے،کل ملتان میں عظیم الشان جلسہ ہوگالیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اوچھے
ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ،ہمارے کارکنوںکوگرفتار کیا جارہاہے ،حکومت ریاستی دہشتگردی پر اتر آئی ہے کل کا جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کوئی طاقت جلسے کو روکے گی توعوام کاسیلاب بہاکرلے جائے گا،انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں کے کارکن تمام رکاوٹوںکو توڑ کر ملتان کا رخ کریں،اگر پولیس کارکنوں پر ڈنڈا استعمال کرتی ہے تو آپ بھی ڈنڈااستعمال کرنے کی اجازت ہے۔مولانافضل الرحمان نے کہاکہ حکومت نے دوسال میں عوام کا جوحشر کیاہے سب رو رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ لاقانونیت اور پولیس گردی برداشت نہیں کریں گے،ہم نے کل کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اگلے جمعہ اور اتوار پورے ملک میں ضلعی دفاتر پر مظاہرے کرینگے،انہوں نے کہاکہ ہم نے کہاتھا کہ ہم جنوری میں لانگ مارچ کریں گے لیکن حکومت چاہتی ہے کہ بہت جلد مارچ کریں،ہم اسلام آبادپہنچ کر ان کو ان کی اوقات دلا دیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے ہم ہر صورتحال کامقابلہ کرنے کو تیاری ہیں، ان کی اپنی حماقتوں کی وجہ سے پی ڈی ایم تیزی سے آگے بڑھے گی ،ہم نے کہاتھا ہم جمہوری ملین مارچ کریں گے، جلسہ گاہ پر کام کرنے والے کارکنوں پر دھاوابولاگیا،سینکڑوں کارکن ان کے تھانوں میں بیٹھے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سیاسی تحریک گرفتاریاں آزمائشیں ساتھ چلتی ہیں ،کل میدان گرم ہو جائے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہم نے تحریک حکومت کی اجازت سے شروع نہیں کی تھی،مریم نواز کل رکاوٹوں کو توڑ کر جلسہ گاہ پہنچیں گی،عمران خان 3 سال سے کہہ رہے کہ وہ نہیں چھوڑے گا اب ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ عمران خان کامشکور ہوں جلسہ ہونے سے پہلے کامیاب کرا دیا،عمران خان نے کہاتھا کہ اپوزیشن کو کنٹینربھی دوں گا کھانا بھی دوں گا،عمران خان نے ایک وعدہ پورا کردیاکنٹینر آگئے ہیں،انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو کل کے جلسے سے خطاب کریں گی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم ہاوس میں بیٹھ کر ترجمانوں کو بلاکر بتایا جاتا ہے کہ شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دینی۔ مریم اورنگزیب

وزیراعظم ہاوس میں بیٹھ کر ترجمانوں کو بلاکر بتایا جاتا ہے کہ شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دینی۔ مریم اورنگزیب

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔ لانہ بجٹ 2021-22 کا مجموعی  حجم 2653 ارب روپے ہے ۔۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔ لانہ بجٹ 2021-22 کا مجموعی حجم 2653 ارب روپے ہے ۔۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

 پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

امن  سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

امن سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

عمران خان کوبجٹ آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیارکرکے دیا، بلاول زرداری

عمران خان کوبجٹ آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیارکرکے دیا، بلاول زرداری

 حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

 شوبازشریف نے پنجاب کو 1200ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،فردوس

 شوبازشریف نے پنجاب کو 1200ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،فردوس

عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے شہبازشریف کو کلین بولڈ کردیا،فواد چوہدری

عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے شہبازشریف کو کلین بولڈ کردیا،فواد چوہدری