01:23 pm
ملتان جلسہ، سیاسی و انتظامی صورتحال خطرناک ہونےلگ گئی

ملتان جلسہ، سیاسی و انتظامی صورتحال خطرناک ہونےلگ گئی

01:23 pm

ملتان میں آج پی ڈی ایم کےجلسے کو روکنے کےلئے شہرکے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینر لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔شہر میں موبائل سروس بند کردی گئی ہے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ اور گھنٹہ گھر چوک کی آس پاس کی تمام مارکیٹیں بند کردی گئی ہیں۔ جبکہ گیلانی ہائوس جانے والےتمام راستو ں پر بھی کنٹینر لگا دیے گئے ہیں۔حکومت کا موقف ہے کہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن کو31جنوری تک کےلئے اعلان کردہ حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کرنا ہو
گا۔اور سیاسی جلسے جلوسوں سے گریز کرنا ہوگا۔حکومتی موقف ہے کہ لاہور اور پشاو ر جلسوں کے بعد کرونا وائرس کے کیسز بڑھے ہیں جبکہ ملتان تو پہلے ہی ان چند شہروں میں شامل جہا ں کرونا وائرس کے کیسز بہت زیادہ ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن کا کہناہے کہ حکومت اپوزیشن کی سیاسی تحریک کی مقبولیت سے گھبرا کر کرونا کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے۔اور پی ڈی ایم کےجلسوں پر پابندی کافیصلہ سیاسی ہے۔ ملک کو کرونا سے نہیںبلکہ حکومت سے خطر ہ ہے۔اگر رکاوٹیں
ڈالنے کی پیچھے وجہ کرونا ہوتی تو پھر اسدعمر اور فردوس عاشق اعوان جلسے نہ کرتے۔اسی طرح تحریک انصاف گلگت بلتستان الیکشن کےلئے 11جلسوں کا انعقاد نہ کرتی ۔گویا اصل میں دونوں ہی غلط اور درحقیقت دونوں صحیح والا معاملہ ہے۔لیکن آج اصل مسئلہ اس ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کا ہے جس میں گیارہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین، ان کےہزاروں کارکنان اور ملتان کی ضلعی انتظامیہ آمنے سامنے ہوں گے۔گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو واضح طور پر کہہ دیا کہ اگر ا ن پر ڈنڈے برسائے جائیں تو وہ جواب ڈنڈے سے ہی دیں۔اور تمام قسم کی رکاوٹیں توڑ کو جلسہ گاہ پہنچیں۔ چندروز قبل ملتان کی ضلعی انتظامیہ
نے قاسم باغ کے کرکٹ سٹیڈیم کوتالے لگا دیے تھے ۔جنھیں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے توڑ ڈالا تھا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے دوبارہ تالے لگا دیے تھے۔ آج پھر ایسا لگ رہا ہے کہ سیاسی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصاد م کے واقعات پیش آسکتے ہیں۔ کارکن جلسہ گاہ تک پہنچنے کےلئے رکاوٹیں توڑنے کی کوششیں کرسکتے ہیں اور پولیس آنسو گیس شیلنگ، لاٹھی چارج کرسکتی ہے۔ عام طور پر ایسے واقعات میں بیسیوں لوگ زخمی ہو جاتے ہیں۔ درجنوں گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔ پولیس اہلکاروں پر تشدد کے بھی واقعات سامنے آتے ہیں۔لیکن حکومت اور اپوزیشن دونوں فریقوں کو یہ بات بھی ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ ایسے
موقع پر بھڑکائی گئی ایک چنگاری بھی کوئی بڑادھماکہ کرسکتی ہے۔ملک دشمن،شرپسند یا سازشی عناصر بھی سرگرم ہوسکتے ہیں۔ کسی بھی طرف سے کوئی شرارت کرکے امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچایاجا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

کورونا  ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

سانپ کو کیسے مارا ؟  DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

سانپ کو کیسے مارا ؟ DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل