01:27 pm
تعلیم کے حوالے سے حکومت کا پلان سامنےآگیا،ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کُھلیں گے ؟

تعلیم کے حوالے سے حکومت کا پلان سامنےآگیا،ملک بھر میں تعلیمی ادارے کب سے کُھلیں گے ؟

01:27 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر کے تعلمی ادارے کھولنے سے متعلق حکومتی پلان بتا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ہمارے لیے تعلیمی ادارے اتنا عرصہ بند رکھنے کے بعد دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا۔کیونکہ بڑی مشکل سے تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا تھا، یونیورسٹیاں دوبارہ آباد ہوئی تھیں۔ لیکن صورتحال ایسی بنی ، جس کے پیش نظر بڑے بوجھل
دل سے یہ فیصلہ کیا کہ بچوں کی صحت زیادہ اہم ہے۔ اسی لیے ہم نے دس جنوری تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا قوی ارادہ ہے کہ ہم 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھول دیں لیکن جنوری کے پہلے ہفتے میں ہم صورتحال کا جائزہ لیں گے ، اور دیکھیں گے کہ آیا ہم تعلیمی ادارے کھول سکتے ہیں یا نہیں۔یہ فیصلہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو جائے گا کہ ہم نے تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا مزید بند کرنے ہیں۔یاد رہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے
پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے۔بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبار کھول دئیے جائیں گے۔ شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔ اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے۔
 

تازہ ترین خبریں

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت  کا  تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت کا تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی