01:28 pm
اسرائیل کو تسلم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ۔۔پاکستان کو خطرہ کس سے ہے؟۔شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

اسرائیل کو تسلم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ۔۔پاکستان کو خطرہ کس سے ہے؟۔شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

01:28 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): کوہاٹ ایکسپریس اور سبک خرام ایکسپریس کی بحالی کا افتتاح ہوگیا، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینیں آج سے چلیں گی، جن کا کرایہ 500 سے 800 کے درمیان ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ چار ریل کاریں چل پڑی ہیں۔ کوہاٹ ایکسپریس بھی آج چل پڑے گی۔ وزیراعظم عمران خان پنشنرز کے مسائل حل کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔
ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں جلسوں سے عمران خان نہیں جانے والے، یہ لاٹھی نہیں قانون کی عملداری ہے۔ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ اور پشاور جلسے کے بعد کرونا میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جس کابینہ میں میں ہوں گا ، اُس میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔پاکستان کو سرحد سے کوئی خطرہ نہیں، اندرونی خطرہ ہے۔ عالمی سازش ہے کہ پاکستان میں اندر سے انتشار پھیلا یاجائے، جو اندر سے انتشار پھیلاناچاہتے ہیں ان سے کہتا ہوں یہ حالات مناسب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
مولانا فضل الرحمان نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کی بات کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں کہ لاٹھی کی بات نہیں، قانون کی بالادستی کی بات ہے۔بند گلی میں داخل نہ ہوں۔سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے تو حادثات ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان کو نہیں معلوم کہ نتیجہ کیسے اور کیا نکلےگا، اگر سمجھتے ہیں کہ جلسوں سےعمران خان جارہاہے تویہ غلط ہے۔ شیخ رشید نے مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بھی کم ہو جائے گی۔ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ دو تین ماہ میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کے نتائج سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ڈائیلاگ چاہتے ہیں ، یہ اچھی بات ہے
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے قومی سطح پر مذاکرات کی اچھی بات کی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ واضح طور پر مختلف ہے۔ شہباز شریف کا بیانیہ مثبت ہے۔ اداروں کے خلاف بیانیہ دینے والوں کی سیاست تاریک ہو جائے گی۔ دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں ہے جہاں اداروں کا کردار نہیں ہے۔شیخ رشید نے کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پشاور کے جلسے میں کورونا ہوا۔ کورونا لیڈر یا چھوٹے اور بڑے کو نہیں دیکھتا۔ انہوں نے بتایا کہ خطے کی صورتحال پر گذشتہ روز اجلاس ہوا۔ افواج ملکی سرحدوں پر جاری صورتحال سے غافل نہیں ہے۔ بین الاقوامی
سیاست میں تبدیلی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور این آر او کے علاوہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ انتخابات میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے۔ شہباز شریف

تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ انتخابات میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے۔ شہباز شریف

جب آپ چور دروازے سے اقتدار میں آئیں گے تو دنیا آپکو اسلام آباد کا مئیر ہی کہے گی

جب آپ چور دروازے سے اقتدار میں آئیں گے تو دنیا آپکو اسلام آباد کا مئیر ہی کہے گی

  گداگری میں ملوث پائے گئے غیرملکی بے دخل اور بلیک لسٹ کیے جائیں گے ، سعودی عرب  کا نیا قانون

گداگری میں ملوث پائے گئے غیرملکی بے دخل اور بلیک لسٹ کیے جائیں گے ، سعودی عرب کا نیا قانون

 کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ کا سی پیک میں آنا گیم چینجر ہے۔عمران خان 

 کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ کا سی پیک میں آنا گیم چینجر ہے۔عمران خان 

 جب لاہور ۔ اسلام آباد موٹر وے کا معاہدہ ہو رہا تھا، عین اسی وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے جا رہے تھے۔فواد چوہدری 

 جب لاہور ۔ اسلام آباد موٹر وے کا معاہدہ ہو رہا تھا، عین اسی وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے جا رہے تھے۔فواد چوہدری 

موجودہ حکومت نے لاکھوں  افراد کو بے روزگارکردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف

موجودہ حکومت نے لاکھوں  افراد کو بے روزگارکردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف

ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ اللہ نے بتایا ہے کہ جو پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے وہ رسوا ہوتا ہے۔طاہر اشرفی 

ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ اللہ نے بتایا ہے کہ جو پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے وہ رسوا ہوتا ہے۔طاہر اشرفی 

 آصف زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانے والے شرم سار ہوتے رہیں گے۔فیصل کریم کنڈی

آصف زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانے والے شرم سار ہوتے رہیں گے۔فیصل کریم کنڈی

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا!  پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا! پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

 وزیراعظم عمران خان(آج)  کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان(آج) کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر  حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے  نیاپنڈوراباکس کھول دیا

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے نیاپنڈوراباکس کھول دیا

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں