01:48 pm
بلاول بھٹو کو کورونا کہاں اور کس سے لگا؟وفاقی وزیر کے دعوے نے تہلکہ مچادیا

بلاول بھٹو کو کورونا کہاں اور کس سے لگا؟وفاقی وزیر کے دعوے نے تہلکہ مچادیا

01:48 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پی ڈی ایم کے پشاور جلسہ سے کورونا ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کسی بھی لیڈر یا چھوٹے بڑے کو نہیں دیکھتا ، یہی وجہ ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کو بھی پشاور جلسے سے کورونا ہوگیا جب کہ وفاقی حکومت عوام کو کورونا سے بچانا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن لوگوں کو مسلسل عالمی وباء میں جھونک رہی ہے ،
یہی وجہ ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے کیے گئے پشاور اور گوجرنوالہ جلسوں کے بعد سے کورونا مریضوں میں اضافہ ہوگیا جب کہ بلاول کو بھی پشاور جلسہ سے ہی کورونا ہوا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے ، ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں جلسوں سے عمران خان نہیں جانے والے، یہ لاٹھی نہیں قانون کی عملداری ہے، پاکستان کو سرحد سے کوئی خطرہ نہیں، اندرونی خطرہ ہے ، کیوں کہ عالمی سازش ہے کہ پاکستان میں اندر سے انتشار پھیلا یاجائے، جو اندر سے انتشار پھیلاناچاہتے ہیں ان سے کہتا ہوں یہ حالات مناسب نہیں ہیں ، مولانا فضل الرحمان نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے
دینے کی بات کی ہے ، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں کہ لاٹھی کی بات نہیں، قانون کی بالادستی کی بات ہے ، بند گلی میں داخل نہ ہوں،سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے تو حادثات ہوں گے، مولانا فضل الرحمان کو نہیں معلوم کہ نتیجہ کیسے اور کیا نکلےگا، اگر سمجھتے ہیں کہ جلسوں سےعمران خان جارہاہے تویہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ڈائیلاگ چاہتے ہیں جو کہ اچھی بات ہے ، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے قومی سطح پر مذاکرات کی اچھی بات کی ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ واضح طور پر مختلف ہے ، شہباز شریف کا بیانیہ مثبت ہے ، اداروں کے خلاف بیانیہ دینے والوں کی سیاست تاریک ہو جائے گی۔
 

تازہ ترین خبریں

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت  کا  تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت کا تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی